تھانہ چونترہ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا،فائرنگ سے متعدد مویشی ہلاک

تھانہ چونترہ کے علاقے چھچھ رواں میں چوہدری فرخ رضا اور زاہد خان افغانی نامی پٹھان کی ظلم کی داستان چوہدری فرخ رضا اور زاہد خان نامی پٹھان کی 100 سے زیادہ افراد پر افغان نیشنل کی اپنی فورس ہے۔ جو علاقے میں قبضہ گروپ اور قتل و غارتگری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔حج اکبر کے دن رضا شاہ کے ڈھیرے پر افغان نیشنل فورس کی بے دریغ فائرنگ۔چوہدری فرخ رضا اور زاہد خان کی ایماء پر رضا شاہ کے ڈھیرے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے سے متعدد جانور ہلاک اور رضا شاہ کے ڈھیرے پر املاک اور گاڑیوں کو شدید نقصان۔چوہدری فرخ رضا اور زاہد خان نامی پٹھان نے مقامی افراد کی زمینوں پر کھلے عام قبضہ کرنا شروع کردیا راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ حکام کی خاموشی پر متعدد سوالات اٹھ گئے ۔متعدد مقدمات میں مطلوب زاہد خان نامی پٹھان کو کس قدر چھوٹ ملی ہوئی ہے کہ بے زبان جانوروں کو بھی اس نے اپنی درندگی سے نہیں بخشا ۔مقامی افراد سمیت رضا شاہ راولپنڈی پولیس کے سامنے اپنے کروڑوں روپے مالیت کے جانوروں، گاڑیوں اور املاک کے نقصان کے لیے سراپا احتجاج ہے۔ چوہدری فرخ رضا اور زاہد خان نامی پٹھان کو فی الفور گرفتار کیا جائے تاکہ مقامی افراد اپنی زندگی سکون کے ساتھ بسر کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں