اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں واقع پیرڈایئز بیکری پر چار نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بیکری کے مالک، ملک محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد تھانہ نون پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔