415

تھانہ مندرہ:قتل کا مجرم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری مجرم انٹرپول کے ذریعےگرفتار، گرفتار اشتہاری مجرم سال 2010میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شہری عبدالکریم کو قتل اور ندیم کو زخمی کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرکے مجرم کی گرفتاری کو یقینی بنایا، ایس ایچ او مندرہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ظفر محمود کو بیرون ملک ابوظہبی سے واپسی پرائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکے ہیں، اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں