تھانہ لوہی بھیر کی ہدایت: کرایہ داری سے قبل کرایہ دار کا اندراج لازمی قرار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ او فواد خالد نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے تمام رہائشیوں، مالک مکانوں اور ڈیلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئی بھی گھر یا فلیٹ کرایہ پر دینے سے قبل کرایہ دار کا اندراج تھانہ لوہی بھیر میں کرانا لازمی ہے۔ایس ایچ او فواد خالد نے خبردار کیا کہ اگر کرایہ دار کا اندراج پولیس کے پاس نہ کرایا گیا تو مالک مکان اور ڈیلر کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ جائیداد کو سیل بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔