Categories: جرائم

تھانہ سہالہ کی حدود سے چوری ہونے والا 1 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا تھانہ کھنہ پولیس نے برآمد کر لیا

اسلام آباد (حماد چوہدری) — تھانہ کھنہ پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز فائیو سے چوری شدہ 1 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ، عامر حیات کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دورانِ گشت سوہان قبرستان کے قریب ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت عدنان جمیل ولد محمد جمیل کے نام سے ہوئی۔ جامہ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے سفید شاپر میں چھپائے گئے قیمتی طلائی زیورات برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز فائیو میں ایک گھر میں گھریلو ملازم تھا اور زیورات اسی گھر سے چوری کیے گئے تھے۔ برآمد شدہ زیورات کی تصدیق کے بعد یہ واضح ہوا کہ یہ سامان تھانہ سہالہ میں درج مقدمہ نمبر 221 کے مسروقہ مال میں شامل ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایس ایچ او کھنہ عامر حیات اس سے قبل تھانہ سہالہ میں بھی ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں، اور اب کھنہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سہالہ کی حدود سے چوری شدہ قیمتی سونا برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او عامر حیات اور کھنہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو پولیس کی مثالی کارکردگی قرار دیتے ہوئے انھیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے

حماد چودھری

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

32 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

7 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago