26

تھانہ سٹی اٹک پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم جناح پارک کے پاس گشت کناں تھی کہ گھوڑا چوک کی جانب سے آتے ہوئے ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے روکا جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ دانش محمود ولد تاج محمود سکنہ شیخواں والی گلی اٹک شہر بتایا جس کی تلاشی لینے پر اسلحہ آتشیں پسٹل 9mm اور 5 روند برآمد ہوئے جو مذکورہ اسلحہ کی بابت کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم دانش محمود کو پابند سلاسل کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں