175

تھانہ روات پولیس کی سستی یا ملی بھگت؟ اڈیالہ جیل میں قید ڈکیتی کے ملزمان 4 ماہ گزرنے کے باوجود ریمانڈ پر تھانے نہ لائے جا سکے

راولپنڈی (نامہ نگار) — تھانہ روات پولیس کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت سامنے آ گئی۔ اڈیالہ جیل میں قید ڈکیتی کے ملزمان کو 4 ماہ گزرنے کے باوجود ریمانڈ پر تھانے لا کر تفتیش مکمل نہ کی جا سکی۔ تفتیشی افسر وسیم عباس ASI کی مسلسل ٹال مٹول پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مدعی کی جانب سے متعدد بار رابطہ کیے جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے صرف زبانی تسلیاں دی گئیں۔ ایس پی صدر کے نوٹس لینے کے باوجود کوئی عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔

متاثرہ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے دانستہ تاخیر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔ شہری حلقوں نے اس صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں