109

تھانہ روات بحریہ فیز7مشہوربرانڈKFCمیں ڈکیتی ایک شخص جانبحق

رالپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر)راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں واقع معروف فاسٹ فوڈ چین KFC میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ واردات کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہےابتدائی رپورٹ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 18 مئی 2025 کو پیش آیا۔ مدعی بلال حیدر ولد محمد عظیم، ساکن راولپنڈی، جو KFC میں اسسٹنٹ مینیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،

نے پولیس کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ رات تقریباً 9:10 بجے جب انہوں نے اسٹور کھولا تو ان کے ہمراہ دیگر ملازمین، جن میں وقاص، نذیر شاہ، ساجدہ، فیاض، اور عامر شامل تھے، بھی وہاں موجود تھےاسی دوران، دو مسلح افراد KFC میں داخل ہوئے۔ ایک ملزم کی عمر تقریباً 28 سے 30 سال کے درمیان تھی، جو پینٹ شرٹ اور ماسک میں ملبوس تھا، جبکہ دوسرا شخص 45 سے 48 سال کا اور شلوار قمیض میں تھا۔ سیکیورٹی گارڈ محمد اظہر نے جب انہیں دیکھا تو فوری طور پر ایکشن لینے کی کوشش کی،

تاہم مسلح افراد نے اسلحہ نکال کر عملے کو ایک طرف کھڑا کر دیاپینٹ شرٹ میں ملبوس حملہ آور نے بلال حیدر سے گزشتہ روز کی جمع شدہ رقم، جو کہ تقریباً 1 لاکھ 3 ہزار روپے تھی، زبردستی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اچانک فائرنگ کی آواز آئی، اور جب بلال باہر نکلے تو دیکھا کہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص زمین پر زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو چکا تھاپولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر ASI انجم بمعہ ٹیم موقع پر پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا،

شواہد اکٹھے کیے گئے، اور لاش کو DHQ اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ فرانزک ٹیم (PFSA) کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا تاکہ جدید سائنسی بنیادوں پر شواہد کا تجزیہ کیا جا سکےپولیس نے مقدمہ نمبر 888/25 کو دفعات 302 (قتل) اور 392 (ڈکیتی) کے تحت درج کر لیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں