اسلام آباد (حماد چوہدری)پولیس لائنز سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ بھارہ کہو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں تھانہ بھارہ کہو کے ایس ایچ او چوہدری رفاقت گجر حسین کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور شراب کی بھاری مقدار برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او چوہدری رفاقت گجر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے کو منشیات فروشوں، سماجی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔
