تھانہ ایئرپورٹ ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ2گرفتار2فرار

راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان کی پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کے دوران پولیس نے ایک زخمی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے گرفتار ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ترجمان کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک ملزم زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے گرفتار ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ برآمد ہونے والا موٹر سائیکل بھی گزشتہ ماہ چکلالہ کے علاقہ سے چوری ہوا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں