شہیدمیجر حمزہ اسرار توپ مانکیالہ  روات میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک 234

شہیدمیجر حمزہ اسرار توپ مانکیالہ روات میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(آصف شاہ )

شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی میں مادر وطن کا بہادری سے دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں توپ مانکیالہ میں ادا کردی گئی جنازہ میں سی ایل ایس لیفٹیننٹ جنرل عنائیت
کمانڈر لاگ ایریا میجرجنرل عرفان
بریگیڈیئر کفیل بریگڈیئر جہانگیرسمیت سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، فوجیوں سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات سمیت بہت بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی

نمازہ جنازہ قاری سفیر علوی نے پڑھایا جنازہ سے قبل مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میجر حمزہ اسرار شہید اور ان جیسے نواجوانوں کی عظیم قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو مضبوط کرتی ہیں اورانکے لیے پرامن اور محفوظ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی یقین کو تقویت دیتی ہے

شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار اپنی شادی کے ٹھیک ایک ماہ بعد شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے 29دسمبر انکی دعوت ولیمہ تھا جبکہ 29جنوری کو وہ جام شہادت نوش کرگئے

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے جنازہ سے قبل جب شہید میجر حمزہ اسرار کی جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں لایا گیا توسینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے انکی جسد خاکی کا استقبال کیا اور منوں کے حساب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی شہید میجرحمزہ اسرار کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور ایک جوان نعیم شہید ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک کردیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرینٹئر فورس سے تعلق رکھنے والے میجر حمزہ اسراراور ایک جوان محمد نعیم شہید ہوگئے، علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جنہوں نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا

میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ان کا تعلق ضلع راولپنڈی کے گاوں توپ مانکیالہ سے تھاوہ گزشتہ 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے شہید میجر حمزہ اسرار کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، ان کے پسماندگان میں بیوہ، والدین اوردو بھائی شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہید کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا،انہوں نے6 سال تک دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا

ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ ادھر جب میجر حمزہ کے جسد خاکی کو انکے گاوں لایا گیا تو سینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے انکے جسد خاکی پر منوں پھولوں کی پتیاں برسائی اہلیان علاقہ نے پاک فوج زندہ باد میجر حمزہ شہید زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں