اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10فیصد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26 کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم نے پنشن میں اضافہ بھی 7 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا۔
وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا۔