تم خوبصورت ہو اگر تمہارے اردگرد کے لوگ تمہارے قول و فعل کے شر سے محفوظ ہیں۔ اگر تم رشتوں کو نبھانا جانتے ہو پھر چاہے وہ خونی ہوں یا روحانی تم خوبصورت ہو اگر تمہیں دل رکھنے آتے ہیں۔ تکلیف میں دلاسے کی صورت ایک مدھم سی مسکان سجانے آتی ہے تم خوبصورت ہو درگزر کرنے کی اہلیت رکھتے ہو تو اگر خود کو دوسروں کے اعمال تولنے والا ترازو نہ سمجھو تو تمہارا دل اطمینان سے بھرا رہے گا اور چہرہ روشن ہو گا نیت صاف کر لو ہوس اور حرص سے پاک بس سادہ مزاج ہو جاؤ تو دنیا تمہارے سنگ مسکرانے لگے گی۔
81