تشدد کے اغواء کرنیوالے ملزمان گرفتار،مغوی بازیاب

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محمد اویس سکنہ لونی جسیال نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز سہ پہر تین بجے کے قریب میں چوکپنڈوری بازار میں موجود تھا کہ نعمان نے مجھے فون کیا کہ تمہارے بھائی مبشر علی کو عتیق، جمیل ہمراہ 8/9 نامعلوم افراد نے تھانہ روڈ کلرسیداں پر مار کٹائی کی اور میرے بھائی سے زبردستی گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا اور عتیق اور دیگر موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر ڈریال کی طرف بھاگ گئے جبکہ جمیل اور ایک اور لڑکے نے میرے بھائی کو زبردستی جمیل کے موٹر سائیکل پر اغواء کیا اور مرید چوک کی طرف لے گئے جس پر میں بھی پولیس کے ہمراہ مرید چوک پہنچ گیا اور بھائی کو بازیاب کروایا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں