115

تشدد کرکے شہری کو قتل کرنے والے02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی روات پولیس کی اہم کاروائی،تشدد کرکے شہری کو قتل کرنے والے02 ملزمان گرفتار،ملزمان ساجد اور سرفراز نے سابقہ رنجش کی بناء پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کرکے شہری جاوید اقبال کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دو ہفتے قبل مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،روات پولیس نےجدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدرسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرترجمان راولپنڈی پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں