ترنول۔ ترنول پریس کلب کی تقریبِ حلف برداری۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔ حالیہ “بنیانِ مرصوص” جنگ میں صحافیوں کے جراتمندانہ کردار کو خراجِ تحسین۔
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور افسران کی بھرپور شرکت، مثالی انتظامات کو سراہا گیا۔
ترنول پریس کلب کی حلف برداری کی پروقار تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔ اپنے خطاب میں سردار محمد یوسف نے حالیہ “بنیانِ مرصوص” جنگ کے دوران صحافیوں کے جراتمندانہ اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ “میڈیا نے قومی بیانیے کے تحفظ اور عوامی آگاہی میں جو مثبت کردار ادا کیا، وہ لائقِ تحسین ہے۔”
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری واجد ایوب نے کہا کہ “ہم ترنول پریس کلب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جہاں بھی کلب کو ہماری ضرورت پڑی، ہم حاضر ہوں گے۔”
ایم این اے انجم عقیل خان کے بھائی عامر خان نے کہا کہ “صحافیوں کو درپیش مسائل خصوصاً ترنول پریس کلب کی بلڈنگ کے حوالے سے اپنے بھائی ایم این اے انجم عقیل خان سے بات کی جائے گی، اور ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ کلب کو عمارت کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔”
تقریب میں شریک دیگر معزز مہمانوں میں حاجی جاوید سمیت ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ سینئر صحافی سردار نسیم، میاں معظم، نجیب، ڈاکٹر ظاہر شاہ، ڈاکٹر محمد آصف، کرم خان، نمبردار بابر نواز خان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندے بشمول ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما جبکہ محکمہ تعلیم، این ایچ اے، پولیس، یونین کونسل، بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل برانچ کے افسران اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
عدنان بری (صدر راولپنڈی اسلام آباد ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن) اور ان کی ٹیم، عابد عباسی (صدر آر آئی یو جے) نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی عائشہ ایسوسی ایٹس کی مس عائشہ بھی تقریب میں شریک تھیں۔
نظامت کی ذمہ داریاں اسحاق عباسی، قاضی اظہر، بدر منیر اور قاسم منیر نے بہترین انداز میں انجام دیں
ترنول پریس کلب کے ممبران کے کارڈز کی تیاری اور ڈیٹا فراہمی میں اسد زرگر کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
شرکاء نے تقریب کو مثالی قرار دیا اور بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

