اسلام آباد۔ ترنول پریس کلب اسلام آباد کے صدر محمد اسحاق عباسی کی زیرقیادت صحافیوں کا ایک روزہ تفریحی دورہ صوابی۔ دورہ کی شروعات برہان ریسٹ ایریا سے ہوئی جہاں کوئٹہ ہوٹل کے مالک دلاور خان کی جانب سے وفد کے لیے ناشتے کا خوشگوار ماحول میں اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں صحافیوں نے دریائے سندھ کا رخ کیا وہاں موجود کمیونٹی بوٹنگ ایریا میں صحافیوں نے کشتی رانی سے لطف اٹھایا دریا کے کنارے گپ شپ، تصاویر اور ہلکی پھلکی سرگرمیوں نے دورے کو مزید خوشگوار بنادیا۔ تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ہوٹل ہی میں گورننگ باڈی کی حلف برداری کی تقریب بھی ہوئی جس میں نومنتخب ارکان نے اپنے فرائض ذمہ داری سے نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دورے میں کیفے ڈسٹرک 17 کے سی ای او شعیب سبزواری، اظہر حسین قاضی، امجد عباسی، ابرار استواری، اسد زرگر، بدر منیر، ذوالفقار علی زلفی، منیر شاہ، ظفر جدون، عمر فاروق، پروفیسر زاہد، نجف شاہ، راجہ ارم شہزاد سمیت متعدد صحافیوں نے شرکت کی شرکاء نے اس کامیاب اور خوشگوار دورے کے انعقاد پر صدر ترنول پریس کلب محمد اسحاق عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسے صحافی برادری کے لیے خوشگوار اور مثبت سرگرمی قرار دیا۔

