ترنول موٹرسائیکل اور کوسٹر میں تصادم،موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ترنول ضلع ٹیکس کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں نوجوان موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ موٹرسائیکل اور کوسٹر کے درمیان پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان حارث ولد جہانگیر گاؤں بھڈانہ کلاں ترنول کا رہائشی تھا۔ حادثے کے فوراً بعد تھانہ ترنول پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا

جاں بحق نوجوان کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔