اسلام آباد(قاسم جمشید) ترنول تا ٹیکسلا تاریخی جی ٹی روڈ پشاور شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، جس کے باعث شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گاڑیاں کھٹارہ بننے لگی حادثات میں اضافہ ہوگا عوام نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا جائے۔
ترنول تا ٹیکسلا کے درمیان مختلف علاقوں میں واقع جی ٹی روڈ پر گہرے گڑھے، ناہموار سطح اور نکاسی آب کے ناقص انتظام نے ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک نہ صرف وقت اور ایندھن کا ضیاع کر رہی ہے بلکہ روزانہ درجنوں گاڑیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
ایک مقامی ٹرانسپورٹر نے شکایت کرتے ہوئے کہا، “یہ سڑک کبھی رولپنڈی اسلام آباد کی پہچان ہوا کرتی تھی، اب اس پر سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ گاڑیاں خراب ہو رہی ہیں اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔”
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جی ٹی روڈ کی مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز مختص کیے جائیں اور بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
شہری حلقوں نے این ایچ اے اور محکمہ ہائی ویز سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ ترنول تا ٹیکسلا کے باسی ایک بار پھر محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکے۔
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…
دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…
تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…
سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…