اہم خبریں

تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس میں پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے خورد برد ریفرنس میں پیش ہونے پر چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی میں خورد برد ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت چوہدری پرویز الہیٰ کے وکلاء نے اراضی ریفرنس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا۔

وکلاء نے کہا کہ نیب ریفرنس کس آرڈر کے تحت بنایا گیا، چیئرمین نیب کے دستخط ہی موجود نہیں، ریفرنس پر تاریخ کا اندراج بھی نہیں، نہ ریفرنس بنتا ہے اور نہ ہی قابل سماعت ہےجس پر پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ریفرنس پر چیئرمین نیب کے دستخط موجود ہیں۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ دستخط موجود ہیں تو ہمیں دکھائیں، نہ دستخط ہیں نہ تاریخ ہے۔

پرویزالہیٰ کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیے گئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کی گئی۔احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی۔

Shahzad Raza

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

17 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

19 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago