راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) تھانہ روات کی حدود میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علاقے تخت پڑی میں گزشتہ رات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں چوری کی واردات پیش آئی، جس نے سیکیورٹی انتظامات کی قلعی کھول دی۔
ذرائع کے مطابق، رات کی تاریکی میں تین نامعلوم افراد سکول کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا، جس کے باعث گارڈ بیہوش ہو گیا۔ ملزمان نے لیب کی چابی نہ ملنے پر گارڈ کا موبائل فون توڑ دیا اور اس کے قبضے سے 20 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔
قابل افسوس امر یہ ہے کہ سکول میں کئی سال سے نصب سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال ہیں، جس کے باعث واردات کی ویڈیو حاصل نہیں کی جا سکی۔واضح رہے کہ صرف دو روز قبل جاوا روڈ پر واقع مغل ٹریڈنگ میٹریل کے دفتر سے بھی چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں چور موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے تھے۔
دونوں وارداتوں کی درخواستیں تھانہ روات میں جمع کروا دی گئی ہیں اور پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے۔علاقہ مکینوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور چوروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
کلرسیداں(یاسر ملک)چوہدری طارق محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند…
پنجاب میں حالیہ سیلاب نے ایک بار پھر ملک کی پانی اور انتظامی صورتحال کی…
کلرسیداں چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں چونترہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان…
راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…
راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…