تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین کی درخواست پر پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور معروف کاروباری شخصیت شیخ عظیم اکرم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈاکٹر عابدہ پروین کا مؤقف ہے کہ شیخ عظیم اکرم ہسپتال کے دفتر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس اطلاع پر کلر سیداں پولیس نے مقدمہ نمبر 860/25 بجرم 506/186 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کر کے شیخ عظیم اکرم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
دوسری جانب، شیخ عظیم اکرم نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ وہ صرف میڈیکل ویکسین کارڈ پر مہر لگوانے کے لیے ہسپتال گئے تھے، وہاں کسی قسم کی بدتمیزی یا دھمکی آمیز واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی درخواست دی گئی ہے اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں کسی قسم کی حقیقت نہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا…
پنجاب اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سابق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…
تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…