26

تحصیل کلرسیداں کو کلینک آن ویلز کی سہولت فراہم کر دی گئی

کلرسیداں (ثاقب شبیر سے)کلینک آن ویلز پروگرام کے تحت محکمہ صحت کلرسیداں کو تین گاڑیاں فراہم کر دی گئیں افتتاحی تقریب کا انعقاد بنیادی مرکز صحت بکھڑال میں ہوا , راجہ احمد صغیر, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراھیم , ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عابدہ پروین عملہ محکمہ صحت سیاسی سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی سروس کا آغاز کا فیتہ کاٹ کر کیا گیا اور دعا کی گئی

راجہ احمد صغیر نے سروس کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کلینک آن ویلز کی سروس سے دور دراز دیہاتوں کو بھی طبی سہولیات میسر آئیں گی ری ویمپنگ کے بعد بی ایچ یو بکھڑال کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہ کلرسیداں کا مثالی ہسپتال بن گیا ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کلینک آن ویلز پروگرام صحت کی سہولیات سے متعلق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا مثالی منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے اس سروس کے تحت زیادہ توجہ ماں اور بچے کی صحت پر دی جائے گی

کلینک ان ویلز کے تحت تحصیل کلرسیداں میں تین گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جن میں سے ایک گاڑی یونین کونسل گف اور ایک گاڑی یونین کونسل کلرسیداں میں بمعہ تربیت یافتہ عملہ سٹیشن ہو گی جبکہ ایک گاڑی میں الٹرا ساونڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو حاملہ خواتین کو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی اس سہولت کے تحت بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی سروس بھی فراہم کی جائے گی سروس کی فراہمی سے محکمہ صحت کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو طبی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر میسر آئیں گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں