Categories: تعلیم

تحریک لبیک پاکستان پی پی 16 کا عظیم الشان ورکرز کنونشن خیابان سر سید راولپنڈی میں منعقدکارکنان تحریک کا اصل سرمایہ ہیں، استحکامِ پاکستان اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے قیام کے عزم کا اظہار

راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال) تحریک لبیک پاکستان پی پی 16 کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان کے موضوع پر عظیم الشان ورکرز کنونشن 13 ستمبر کو مکہ شادی ہال، خیابان سر سید راولپنڈی میں شاندار طریقے سے منعقد ہوا۔ کنونشن میں پی پی 16 کی تمام یونین کونسلز کے ذمہ داران، کارکنان، علمائے کرام، تاجر برادری، وکلا اور اہلِ محبت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کنونشن کے مہمانانِ خصوصی میں امیر تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب و رکن شوریٰ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری، ناظم اعلیٰ ضلع راولپنڈی رب نواز فاروقی، سیکیورٹی انچارج ضلع راولپنڈی شیخ واصف، ناظم مالیات سید عدیل شاہ، امیدوار ایم این اے و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سجاد اکبر عباسی، پیر طریقت رہبر شریعت پیر سعد الرحمن عید گاہ شریف، صدر آل پاکستان مقدس اوراق شیراز احمد فاروقی، تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن غزالی اور مہمانِ خصوصی ضلع راولپنڈی حفیظ الرحمن شامل تھے۔کنونشن کے کامیاب انعقاد میں پی پی 16 کے مقامی ذمہ داران امیر قاری نعیم افضل قادری، ناظم اعلیٰ غلام عباس خان اور سرپرستِ اعلیٰ شیخ محمد ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلیدی کردار ادا کیا۔
خطابات کے دوران پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری نے کہا کہ “راولپنڈی میں پی پی 16 تحریک کے کام کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔” پیر سعد الرحمن عید گاہ شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان بھر میں اگر کوئی سیاسی جماعت رسول اللہ ﷺ کے نظام کی بات کرتی ہے تو وہ تحریک لبیک ہے، اور اگر میری کوئی سیاسی وابستگی ہے تو وہ صرف تحریک لبیک ہے۔”
تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن غزالی نے کہا کہ تاجر برادری تحریک لبیک کے مشن میں قدم بہ قدم ساتھ کھڑی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر سرپرستِ اعلیٰ شیخ محمد ندیم نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکائے کنونشن کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری نے ملک و قوم کے استحکام اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کی خصوصی دعا کروائی۔

سردار آفتاب اقبال

Recent Posts

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

25 minutes ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

27 minutes ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

30 minutes ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

31 minutes ago

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

7 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

7 hours ago