تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کسی کاروائی کے بغیر 15 اپریل تک ملتوی

راولپنڈی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے ستمبر اور نومبر کے احتجاج پر درج 7 مقدمات میں نامزد سابق چیئرمین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کسی کاروائی کے بغیر 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر سابق چیئرمین کے مکمل طبی معائنہ کی درخواست پر کاروائی بھی آئندہ تاریخ پر ہو گی مذکورہ درخواستوں کی سماعت پراسیکیوشن کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن ٹیم نہ پہنچنے پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے 15 اپریل تک ملتوی کر دی