لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان مرکزی رکن شوریٰ مفتی وزیر احمد رضوی نے کیا ۔مزید پارٹی نے اپنے کارکنان اور رضاکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ لاہور کے داتا دربار میں جمع ہوں، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مرکزی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔تحریکِ لبیک کے احتجاج گزشتہ کئی دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں جاری تھے۔ اطلاعات کے مطابق، 50 سے زائد شہروں میں شاہراہیں، بائی پاسز اور داخلی راستے بند کیے گئے تھے۔ ان شہروں میں میرپور، خاران، کوئٹہ، سیالکوٹ، لاہور، کراچی، گجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور، پاکپتن، قصور، ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور-اسلام آباد ایم 2، لاہور-سیالکوٹ ایم 11، اور دیگر مقامات شامل تھے۔پارٹی ترجمان کے مطابق احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ “مرکزی قیادت کے مشورے اور حالات کے جائزے” کے بعد کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ تحریکِ لبیک آئندہ بھی پرامن طریقے سے اپنے مطالبات پیش کرے گی
۔دوسری جانب، تحریکِ لبیک نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے مریدکے اور دیگر علاقوں میں ہونے والے کریک ڈاؤن پر آواز اٹھائی اور “ظلم کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت” کی۔تحریکِ لبیک نے واضح کیا کہ ان کی جدوجہد قانون، انصاف، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری رہے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل 17 اکتوبر کو داتا دربار لاہور سے شروع کیا جائے گا، جہاں ملک بھر سے کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…
کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…
اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…
اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ…