میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)مرکزی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم اور صدر انجمن تاجران چوک شہیداں آصف ندیم بٹ کی قیادت میں تاجروں کے بڑے وفد کی ایکسین واٹر سپلائی ضلع میرپور سے ملاقات ،شہر بھر میں پانی کی
بڑھتی ہوئی قلت ،ٹینکر مافیا کے ساتھ بعض اہلکاروں کی ملی بھکت اور تاجر برادری کو پانی کی وافر فرائمی کے حوالے سے شہریوں اور تاجروں کے جذبات اور احساسات سے آگا کرتے ہوئے دونوں راہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ آمدہ موسم گرما میں شہریوں اور بزنس کمیونٹی کو پانی کی وافر فرائمی کے لیے لانگ ٹرم پالیسی اور اقدامات عمل میں لائے جائیں بصورت دیگر انجمن تاجروں شدید ترین اقدام سے بھی دریخ نہیں کرئے گی ۔ان خیالات کا اظہار تاجر راہنماؤں نے ایکسین پی ڈبلیو ڈی شعبہ واٹر سپلائی سے اُن کے دفتر میں کفتگو ،تجاویز اور مختلف امور بارے تبادلہ خیال کے دوران کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ میرپور آزاد کشمیر کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریو نیو دینے وا لا شہر اور ضلع ہے اہلیان میرپور کی 8لاکھ کی آبادی برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں محنت مزدوری کر کے ملک کو قیمتی ترین زرمبادلہ کی فراہمی بنا رہی ہے صدر انجمن تاجر ان چوک شہیداں نے کہا کہ ہلیان میرپور نے ڈیم کے قیام کے لیے دو مرتبہ قربانیوں کی تاریخ رقم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہلیان میرپور سے بڑھ کر کوئی بھی محب وطن نہیں ۔مگر مقام افسوس ہے کہ ضلع کے سرکاری ادروں میں موجود بیورو کریسی نے ڈیم کنارے شہر کو پانی کی فراہمی میں دیدہ و دانستہ روٹرے اٹکانے کا عمل جاری شہر اور ضلع کو کربلا بنانے اور متاثرین منگلاڈیم کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اب اہلیان میرپور اس ظالمنانہ سلسلہ کو مزید کسی صورت قبول اور برداشت نہیں کریں گئے ۔وفد میں مرکزی صدر کے علاوہ شیخ حمید الحق ،ملک ریاض، گلفراز نذیر شائد کٹھانہ ،عبدالقیوم ،عظیم مغل ،حسنین عظیم ،سیکٹریری انجمن تاجران تنویر احمد غازی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔مرکزی صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں اور تاجر وں کو پانی کی مستقل فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے مکمانہ سطح پر ابھی سے اقدامات اور ترجیات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمے کو حکومت کی جانب سے پانی کی بلاتوطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے ملنے والے کڑورں روپے کا اگر دیانیداری اور ذمہ داری سے درست استعمال کیا جائے تو موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے بھی شہریوں کو 24گھنٹے پانی کی سپلائی جاری کھی جا سکتی ہے ۔
پنجاب کالج مین مقابلہ حسن نوت جوش و جذبہ سے منایا گیا
میرپور(کامران عابد بخاری نمائندہ پنڈی پوسٹ )پنجاب کالج مین مقابلہ حسن نوت جوش و جذبہ سے منایا گیا۔نعتیہ مقابلے میں فرخ وحید اول عدنان ضمیر دوئم اور محمد حیات سوئم پوزیشن لیکر نمایاں رہے۔مہمان خصوصی ،پروفیسر صغیر آسی،پرنسپل ادارہ رانا عباس علی خان،پروفیسر خواجہ خورشید،شیخ آفتاب،صاحب زادہ احمد نعمان فاروقی نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ہم سب کو سنت نبوی ﷺ کو نمونہ حیات منانا ہو گا۔تب ہی ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل ادارہ رانا عباس علی خان نے طلباء کو اپنے خطاب میں کہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج میں مقابلہ حسن نعت بڑے جوش وجذبے کے ساتھ منعقد ہوا جس میں طلبہ نے آقا ء دو جہاں کی ذات مقدس میں نعتیہ کلام پڑ کر محفل کو رونق بخشی اور ایک سچے اُمتی ہونے کا ثبوت دیا۔نعتیہ مقابلے میں طلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔مقابلے کا مقصد طلبہ کو دین و اسلام کی طرف متوجہ کرنے اور طلبہ میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔نعتیہ مقابلے میں مہمان خصوصی پروفیسر صغیر آسی، پروفیسر خواجہ خورشید،شیخ آفتاب ،صاحب زادہ احمد نعمان فاروقی اور ادارہ پرنسپل پروفیسر عباس علی خان موجود علی خان موجود تھے۔نعتیہ مقابلہ تین پوزیشنز پر کروایا گیا فرخ وحید اول،عدنان ضمیر دوئم،اور محمد حیات سوئم پوزیشن لے کر نمایاں رہے۔مقابلے میں اول ،دوئم ،سوئم آنے والے طلبہ میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے انعامات تقسیم کیے،اور آخر میں ادارہ پرنسپل رانا عباس علی خان نے تمام مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ہم سب کو اپنی زندگیوں کو آقاء دوجہاں کے بتائے ہوئے طریقوں اور ان کی سنت کو اپنے لیے نمونہ حیات بناناہو گی۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ہمیں حضرت محمد ﷺ کی پیروی کرنی ہو گی ۔ اس کے بعد انہوں نے انتظامیہ پنجاب کولج کو کامیاب محفل کروانے پر مبارک بادپیش کی۔
بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال نیوسٹی کی حالت زار درست کی جائے‘راجہ محمد اعظم خان
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم اپنے وعدوں اور اعلانات پر عملد رآمد کریں بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال نیوسٹی کی حالت زار درست کی جائے ۔ہسپتال میں چوبیس گھنٹے سروس یقینی بنائی جائے نیوسٹی میں سوئی گیس کی فوری فراہمی ،گرلز مڈل اوربوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے ۔گرلز ہائی سکول اور بوائز میں سائنس اساتذہ کی فوری تعیناتی کی جائے ۔گرلز ڈگری کالج کے اعلان پر عملد درآمد کیا جائے ،پلے گراؤنڈ ،بھینس کالونی ،نیوسٹی میں نکاسی آب کے بڑے نالوں کی تعمیر نیوسٹی کے ایریا کے رقبہ کی حدود کا فوری تعین کیا جائے قبرستان کی فوری تعمیر اور اضافی رقبہ مختص کیا جائے ۔ذیلی کنبہ جات کی فوری باوقار بحالی حقیقی کمیٹی کیسز پر وزیراعظم کی منظوری پر عملد رآمد کیا جائے ۔نیوسٹی سیکٹر اے اور سیکٹر بی کے ہیلتھ سنٹر ز سے محکمہ برقیات اورپبلک ہیلتھ کے دفاتر کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے آبادیوں کے اندر مفاد عامہ کی سہولتوں کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے حکومت آزادکشمیر کے ذمہ دار ادارے ہماری مثبت سوچ او ر پر امنب جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھیں متاثرین کے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوان بچوں اور بچیوں کو روزگار کی فراہمی سوالیہ نشان بن رہی ہے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے مفاہمت کے الفاظ کے وقار کو مجروح نہ کیا جائے متاثرین میں روز برو ز بڑھتی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے مسائل کے حل پر منعقدہ منگلا ڈیم توسیعی رابطہ کمیٹی اور منگلا ڈیم ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک مشترکہ اجلاس سے چیئرمین توسیعی رابطہ کمیٹی راجہ محمد اعظم خان ،سرپرست اعلی ایکشن کمیٹی مرزا عبدالبشیر جرال ،صدر ایکشن کمیٹی مرزا عاشق حسین جرال ،سیکرٹری جنرل توسیعی رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال ،سیکرٹری جنرل ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری ،ڈپٹی سیکرٹری توسیعی رابطہ کمیٹی راجہ محمد عارف،نائب صدر ایکشن کمیٹی چوہدری محمد حنیف اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر تمام سیکٹر ز سے متاثرین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ آزاد خطہ کے اندر بیس کیمپ میں مہاجرین جموں وکشمیر کا کردار ہمیشہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں رہا ہے ہماری سوچ و فکر کا مرکز پاکستان کی وحدت خوشحالی اور ترقی ہے پاکستان ہماری امیدوں کامعمور اور ایمان کا حصہ ہے منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ کے لیے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا۔2010کی آبادیوں سے انخلا کے بعد مہاجرین جموں و کشمیر بہت بڑی معاشی بد حالی کا شکار ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ نیوسٹی کے اندر تعمیراتی عمل رک جانے سے متاثرین ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور بے روزگاری موجود جان لیوا مہنگائی سے متاثرین منگلا ڈیم 1210کو نیو سٹی کے اندر پریشان صورتحال کا سامنا ہے حکومت آزادکشمیر بے روزگاری ختم کر نے کے اقدامات کرے ہمارے پڑھے لکھے بچوں کو روزگار فراہم کرے واپڈا اور ذمہ دار ادارے اپنے بڑے بڑے لمبے چوڑے وعدوں پر عمل کرے ہمارے جملہ مسائل کو حل کر کے موجودہ بے چینی کو ختم کیا جائے آخر میں پاکستان کی سلامتی و خوشحالی ترقی استحکام مسلح افواج پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد پر مسلح افواج پاکستان کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کشمیر کی آزادی اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کی ۔
محمد صابر چیچی کی والدہ اور محمد نیاز چیچی کی تائی صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے مرکزی راہنما محمد صابر چیچی کی والدہ اور محمد نیاز چیچی کی تائی صاحب کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن الحاج غلام رسول عامی، ڈپٹی، ایڈمنسٹریٹر سلطان محمود چوہدری، کے پی سی کے سابق صدر محمد امین بٹ، عمران رفیق چوہدری، چوہدری محمد افضل خان، خاور شریف، محمد فیاض، بلال علی بٹ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے۔
سابق سوشل ویلفےئر آفیسر محترمہ صائمہ مشتاق کے انتقال پر اظہار تعزیت
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق سوشل ویلفےئر آفیسر محترمہ صائمہ مشتاق کے انتقال پر ماہر نفسیات پروفیسر غلام محی الدین، ٹیکس آفیسر کے ڈی چوہدری، ٹیکس سپرنٹنڈنٹ کارپوریشن کرامت علی چوہدری، کے پی سی کے سابق صدر محمد امین بٹ، سینئر سینٹری انسپکٹر خلیفہ شیخ محمد اقبال، چوہدری محمد افضل، حاجی شہزاد اختر بھٹی، حاجی ساجد رحیم قریشی، خاور شریف، کاشف شہزاد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے۔
اسلام نے خواتین کو عزت ومرتبہ اوراعلیٰ مقام دیاہے‘کنیز فاطمہ
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ) خواتین دنیا کی آبادی کا 52فیصد ہیں مگر ان کادنیا بھر میں استحصال کیاجاتاہے ۔اسلام نے خواتین کو عزت ومرتبہ اوراعلیٰ مقام دیاہے مگر ہمارے معاشرتی رسوم ورواج کی وجہ سے خواتین کو تشدد اور بہت سے مسائل کاسامنا ہے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انجمن دختران کشمیر کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے جنرل سیکرٹری واوورسیز کوآرڈنیٹر کرن حیدر کاخطاب ۔گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دختران کشمیر کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں وائس چیئرپرسن قاری کنیز فاطمہ ،ریحانہ بشیر ،صبیحہ بی بی ،مریم بی بی ،اور تنظیم کے دیگر عہدیداران وممبران سمیت کئی خواتین نے شرکت کی اس موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز کوآرڈنیٹر سیکرٹری جنرل کرن حیدر نے انجمن دختران کشمیر سے وابستہ خواتین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کااعادہ کیا کہ انجمن دختران کشمیر کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کیلئے موثر آواز اٹھائی جائیگی اور ہم معاشرے کے مجبور وبے بس لوگوں کو درد بانٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے کرن حیدر کامزید کہنا تھا کہ عنقریب دختران کشمیر کاایک ترجمان میگزین بھی پرنٹ کرایاجائے گا جس کیلئے کام جاری ہے تقریب کے آخر میں دنیا بھر کی خواتین کی خوشحالی اور تحفظ کے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
سردار فہیم اختر ربانی بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر آزادکشمیر حکومت کے وزیر ہونگے‘ فاضل ندیم
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)حلقہ بلوچ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سردار فہیم اختر ربانی بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر آزادکشمیر حکومت کے وزیر ہونگے۔اختر حسین ربانی کے دادا نے شیر کا جو حشر کیا تھا اب اس کا بیٹا اس سے بھی برا حشر کریگا ۔دھاندلی کا وویلا شکست تسلیم کرنے کے متعارف ہے پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے بلوچ ہمیشہ پی پی کا منی لاڑکانہ ہے شیراب گھوڑے سے مد د کی اپیل کر رہا ہے جو مشکل کام ہے ضمنی الیکشن میں گھوڑے اور شیر کا حشر دنیا دیکھے گی اور آئندہ عبرت حاصل کریگی ۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد فاضل ندیم مرکزی راہنما پیپلزپارٹی یونین کونسل سرساوہ نے فہیم اختر ربانی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات عوامی وفود ،صحافی حضرات اور کارکنوں سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہا کہ اب شیر اور گھوڑا زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں شیر کے مالک گھوڑے کے خادم سے اپیل کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے نجات دلائی جائے جو اب مشکل ہے چونکہ گھوڑا اور شیر دو الگ الگ نام ہیں جو متحد بھی ہو جائیں تب بھی حلقہ بلوچ سے ضمنی الیکشن جیتنا مشکل ہے سردار اختر حسین ربانی کے دادا نے شیر کا حشر کیا تھا وہ تاریخ کا ایک بڑا حصہ بن چکا ہے اب ربانی کا بیٹا بھی اس سے زیادہ بُرا حشر کریگا دھاندلی دھاندلی کی رٹ لگانے والے اپنی اکثریت کھو چکے ہیں 22فروری کے بعد دھاندلی دھاندلی کی جو گردان دورائی جائیگی اس کی مشق کی جار ہی ہے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس اب یہ اندازہ لگا چکی ہے کہ الیکشن ہم ہار چکے ہیں اس لیے قبل نو وقت احتجاج کی مشق کر لیں حاجی فاضل ندیم نے کارکنوں اور ووٹروں سے اپیل کی وہ پرامن رہ کر اپنا کام جاری رکھیں انشاء اللہ کامیابی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ہو گی ۔
کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں‘پروفیسر کلیدہ حیدر
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں بھارت طاقت کے زور پر جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا ہے کشمیری پاکستان کی سلامتی اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں مستحکم پاکستان کشمیریوں کے مستقبل کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چھترو ڈڈیال محترمہ پروفیسر کلیدہ حیدر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلا م پاک اور ہدیہ نعت رسول ہوا ۔جب کے نظامت کے فرائض محترمہ پروفیسر آمنہ شوکت نے انجام دیئے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماع سے پرنسپل پروفیسر محترمہ کلیدہ حیدر ،پروفیسر رحیم رضا ،پروفیسر ،عروبہ ایوب ،فوزیہ یاسیمین ،شازیہ نذیر ،پروفیسر آمنہ شوکت نے خطاب کیا۔پروفیسر کلیدہ حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے اس پر اقوام متحدہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے جبوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ۔ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز محترمہ پروفیسر شاہین عشائی کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر کے تمام کالجوں کی طرح گرلز انٹر کالج چھترو میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و جذبہ سے منایا گیا ناظم تعلیمات کالجز ڈویژن محترمہ پروفیسر شہناز اعجاز ،نائب ناظم تعلیمات کالجز پروفیسر طاہر فاروق چوہدری کی زیر سرپرستی میں ڈویژن میرپور کے تمام کالجز میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔5فروری 2014اگست کو طلباء طالبات نے ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا ۔ملی نغمے ،قومی ترانہ ،مکالہ جات اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تقریریں کی ۔
ٹیچرز آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر کے اساتذہ کے مسائل میں اضافہ کیا ہے اسد اللہ ملک
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزادکشمیر کے چالیس ہزار اساتذہ کی نمائندگی کرنے والی ٹیچرز آرگنائزیشن نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں گونا گوں مسائل سے دوچار کردیاہے۔محکمہ تعلیم میں بھرتی ، تبادلہ جات اور ترقیابی کا مروجہ طریقہ کار طاقتوراساتذہ کے لیے ایزی اپروج اور کمزور اساتذہ کی دسترس سے باہر ہے۔ نت نئے اور سائنٹفک طریقوں سے میرٹ اورسنیارٹی کو پامال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے تحصیل صدر اسداللہ ملک نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی صدر راجہ علی شان اپنے اصولوں اور سچائی کی وجہ سے ہٹ دھرم مشہور تھے مگر ان کے دور صدارت میں اساتذہ کی عزت نفس مجروع نہیں ہوئی ۔اس کے برعکس سید نذیر حسین شاہ کے دور میں ٹائم سکیل کی اجرائیگی ایک انقلابی اقدام ہے مگر شاہ صاحب نے اپنے مخصوص اساتذہ کو ہر جائز وناجائز طریقہ سے فائدہ پہنچایا، ان کے قول و فعل میں تضاد تھا اور مجموعی طو ر پر اساتذہ آزادکشمیر کے مسائل سے لاتعلق رہیں۔ مرکزی قائد سردار عارف شاہین شریف النفس ہیں۔شاہ گروپ کی چالاکیاں اورہوشیاریاں کے سامنے وہ بے بس نظر آتے ہیں۔ وہ ایک اچھے بیوروکریٹ تو ثابت ہو سکتے ہیں مگر ایک اچھے تنظیمی ہرگز نہیں ۔ مرکزی قائد اشرف کیانی کی تنظیمی سیاست مجھ جیسے ناقص العقل کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ ضلعی صدر سعید بھائی ایک مخلص اور تنظیمی سوچ کے عامل انسان ہیں اور ضلع میرپور میں ان کا ذاتی ووٹ بنک موجودہے۔ اگر شاہین پینل کو ان کی یا دیگر مخلص دوستوں کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو مجھ جیسا unknownبندہ ممبر جنرل کونسل بھی نہیں بن سکتا تھا۔ اگر ضلعی صدر اور دیگر تنظیمی قائدین اساتذہ کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو چپ کا روزہ توڑ کر محکمہ تعلیم میں سنیارٹی کی پامالی پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ایسی صورت میں ان شاء اللہ ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)مرکزی صدر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عابد حسین جنجوعہ کی کزن محترمہ اور سیکرٹری اطلاعات PSAراجہ ساجد حسین کی پھوپھی محترمہ وفات پا گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں مقامی شہریوں ، سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداران ، ارکان ، عزیز واقارب نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحومہ کو ان کے آبائی گاؤں گھر مالا ضلع جہلم میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ادھر سابق صدر ایف پی سی سی آئی مرکزی سیکرٹر ی مالیات مسلم لیگ ن آزادکشمیر چوہدری محمد سعید ، صدر انجمن تاجراں چوک شہیداں آصف ندیم بٹ ، جماعت اسلامی کے راہنما بشیر احمد ، انجینئر نعمان اکرم ، پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج بوائز کلیال پروفیسز صغرآسی ، چیئرمین مغل فاؤنڈیشن آزادکشمیر ڈاکٹر حاجی محمد صابر MBEایڈمنسٹریٹر مرزا عبدالقیوم میموریل ہسپتال (ر) ڈائریکٹر مرزا خالد محمود نے مرحومہ کی وفات پر دلی دکھ ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیکرٹری جنرل آل سیکرٹریٹ آزادکشمیر پرائیویٹ سیکرٹری آزاد حکومت جاوید اقبال چوہدرینے سابق سوشل ویلفیئر آفیسر محکمہ سماجی بہبود محترمہ صائمہ مشتاق کی اچانک وفات پر دلی دکھ ، صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک محنتی ، جفاکش اور اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو مکمل انہاک ، توجہ اور محنت سے ادا کرنے والی آفیسر تھیں ۔ ان کی ناگہانی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)جرال راجپوت ویلفیئرایسوسی ایشن کھڑی شریف کا ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت ایم ڈی طاہرجرال منعقدہوا۔ اجلاس میں PSF کے سابق چیف آرگنائزرزبیرجرال کی ہمشیرہ سابق سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ مشتاق کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی گئی ۔ اجلا س میں جاویدسرورجرال ، نسیم جرال ، رفیق جرال ،پرویزجرال ، صابرحسین جرال ، شبیرجرال ، تنویرجرال کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔
اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مرزا وجاہت بیگ
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ) اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اقوام عالم میں بھی تعمیر کردارکافریضہ استاد ہی سرانجام دیتے ہیں وہ معاشرہ کبھی تہذیب یافتہ نہیں ہوسکتا جس میں اساتذہ کی توقیر نہ ہو ۔ان خیالات کااظہار صدر آزادکشمیر پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے پروفیسر مرزا وجاہت بیگ وجملہ عہدیداران نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبدالمجید کیانی کی طرف سے جاری بیان کے ردعمل میں کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف سے سوال کیا کہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنا تعلیمی ادارہ کے سربراہ کی ذمہ داری ہے ؟ کیاتعلیمی ادارہ کے سربراہ کافرض گاڑیوں کی چیکنگ کرنا ہے ؟ نہیں ہرگز نہیں ۔گاڑیوں کے فٹس سرٹیفکیٹ جاری کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے اگر کوئی گاڑی بغیر فٹنس کے سڑک پر رواں دوان ہے تواس کاذمہ دار محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ اہلکاران ہیں ۔انہوں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کو تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مرتبے کوکم کرنے کی سازش قراردیتے ہوئے اسے تعلیم دشمن عناصر کی سرگرمی قرار دیا اور سیکرٹری ایجوکیشن ،وزیرتعلیم اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے نوٹس لینے کامطالبہ بھی کیا ۔متعلقین نے عبدالمجید کیانی سے اپنا بیان فوری طور پر واپس لینے کامطالبہ بھی کیا اور امر کااظہار کیا کہ کیا ایسا نہ کرنے کی صورت میں پورے آزادکشمیر میں ادارہ جات کی طرف سے موصوف کے بیان پر سخت ردعمل اختیار کرنے کاعندیہ بھی دیا کیونکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان میں ایسی صورت حال میں شدید وغم وغصہ پایاجارہاہے جس سے ان کو اپنے فرائض منصبی بھی سرانجام دینے میں شدید دشواری کاسامنا ہے ۔
پولیس انفورسمنٹ سٹاف امور منگلاڈیم کے آفس میں محفل نعت کاانعقاد
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ پولیس انفورسمنٹ سٹاف امور منگلاڈیم کے آفس میں محفل میلاد مصطفی کے سلسلہ میں محفل نعت کاانعقاد کیاگیا ۔محفل کی صدارت انسپکٹر پولیس سردار عبدالقیوم نے کی اور اس روحانی محفل نعت میں ریڈیو ،ٹی وی اور سیف الملوک آرٹس اکیڈمی کے رکن محمداسلام نے حمدیہ ،نعتیہ ودیگر صوفیانہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی محفل میں جاوید انور H.Cاور کنسٹیبلان شاہد وقار ،ساجد صدیق ،امیر افضل ،تجمل عباس اورمنشی علی رضا نے شرکت کی محمداسلام نے اپنے خیالات کااظہار کیا کہ اس محفل میں اللہ تعالیٰ کی پاک ہستیاں بھی زیادہ تعداد میں جلوہ گر ہوتی ہیں اور ایسی محفلوں میں رحمتوں کانزول ہوتاہے محمداسلام نے مزید کہا میرے والد محترم منیرحسین ASiمرحوم درویش صفت انسان تھے جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جان دے دی لیکن ڈیوٹی سے غفلت نہیں کی صوم وصلوۃ کے پابند تھے ہمیں بھی اُن کے نقش قدم پر چلنا چاہیے حق سچ کاساتھ دینا چاہیے آج ہم جتنی بھی محفلیں سجاتے ہیں یہ میرے والد محترم منیر حسین ASiمرحوم کی راہنمائی اور محنت ہے جنہوں نے ہمیں تعلیم وتربیت دی محفل کے اختتام پر محمداسلام نے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی جتنے پولیس ملازم فوت یا شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ اُن سب کے درجات بلند فرمائے اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اس کے علاوہ ملت اسلامیہ کی اجتماعی ترقی وخوشحالی وطن عزیز کی بقا وسلامتی مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی ۔
تاجروں کے وفد کی ایکسین واٹر سپلائی ضلع میرپور سے ملاقات
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ) 20فروری 1973ء کے شہدائے لندن بشارت شہید اور حنیف شہید کا 41واں یوم شہادت 20فروری 2014ء بروز جمعرات انتہائی عقیدت واحترام اور پورے قومی اعزاز سے منایا جارہاہے ۔بشارت شہید کے مزار پلاک اور حنیف شہید کے مزا ر عید گاہ ایف ون میں قرآن خوانی ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری محمدطارق کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمران شاہین اور ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب حکومت کی طرف سے مزارات پر پھولوں کی چادریں چھڑھائیں گے اور تقریبات کا اہتمام کرکے شہداء کی عظیم قومی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)مرکزی ممبر مجلس عاملہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس چوہدری سواریہ خان چوہدری محمد دین اور راجہ طارق خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی سرپرستی میں بجلی کی بڑے پیمانے پر چوری اور ملازمین کے گھروں میں بجلی کے مفت اور بے رحمانہ استعمال کے غیر قانونی طرز عمل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی بجلی چوری میں ملوث ہونے کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی واقعات اور ذمہ داران کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لئے جانے کی وجہ سے بجلی صارفین میں شدید اضطراب اور اشتعال پھیل رہا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور چیئرمین احتساب بیورو محکمہ برقیات میں جاری لوٹ کھسوٹ اور بجلی چوری کو ختم کرانے کیلئے سخت ترین کارروائی اور بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو ملازمتوں کی بجائے جیلوں میں ڈالنے کے اقدامات عمل میں لائیں۔ تاکہ بجلی چوری کے ذریعہ قومی خزانہ کو لوٹنے اور محکمہ برقیات کو مکمل ڈوبنے سے بچایا جا سکے ۔ چوہدری سواریہ خان نے کہا کہ عوامی حکمرانوں کے عوام کش اقدامات کا اثر ملازمین پر بھی پڑ رہا ہے مسلم کانفرنس کے دورا قتدار میں بجلی چوری کے واقعات کے خلاف سخت ترین کاروائی کی وجہ سے بجلی چوروں کی حوصلہ شکنی کا جو عمل جاری تھا وہ اب سرے سے ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات کے اندر موجود بجلی چور کالی بھیڑوں کا تحفظ کرنے کی بجائے بجلی چور مافیا کے خلاف سخت ترین اقدامات عمل میں لایں جائیں۔
مہاجر کونسل کااجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین اعجاز احمد میر منعقد ہوا
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)مہاجر کونسل کااجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین اعجاز احمد میر منعقد ہوا ۔اجلاس میں مہاجر کونسل کے ایک اہم رکن نائب صدر مرزا محمدخان کی وفات پر افسوس کااظہار کیاگیا اورمہاجر کونسل کے سابق صدر ظہیر احمد جرال نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں ان ممبران کے خلا کو پرا کرنے کیلئے اجلاس میں صدر مہاجر کونسل کے خواجہ ایاز منتخب ہوئے اور سابق صدر مرزا محمدخان مرحوم کی جگہ یاسر چوہدری منتخب ہوئے اجلاس میں چیئرمین مہاجر کونسل ملک اسحاق ،نومنتخب صدر خواجہ ایاز جنرل سیکرٹری ظفرجاوید سینئر نائب صدر شبیر احمد چیچی ،ایڈوائزر محمداکرم نیازی ،مرزا ریاض چیف آرگنائزر نے شرکت کی اور ناظم مالیات کے فرائض صدر خود سرانجام دے گے پریس سیکرٹری کے فرائض چیف آرگنائزر سرانجام دیں گے اجلاس میں تمام عہدے داران نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجر کونسل کے سابق نائب صدر مرزا محمدخان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرزا محمدخان ایک نہایت ہی ایمان دار مخلص نڈر اور انسانی خدمت کرنے والے نیک سیرت انسان تھے مرزا محمدخان مرحوم مہاجرین 1990کااثاثہ تھے 20سال سے مہاجرین کیلئے جدوجہد کرتے رہے اور مہاجرین کی خاطر اور اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے 3فروری کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا میں شامل تھے اورا ن کی اس دوران دل کی دھڑکن تیز ہوگئی تھی جبکہ مرزا محمدخان مرحوم چا ر فروری کو واپس گھر بیماری کی حالت میں آئے اور اسی دن رات کے وقت مرزا محمد خان کو دل کادورہ پڑا اور وہ دنیا فانی سے کوچ کرگئے اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اجلاس میں سابق صدر کی مہاجرین کیلئے کوششوں اور کاوشوں خدمات کوسراہا گیا
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ) ممتاز کاروباری شخصیت حاجی محمد زمان تھوک فروش نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر ترجیح بنیادوں پر محکمہ خوراک کو پرائیویٹائز کرنے کے فیصلہ پر عملد رآمد کو یقینی بنائے حکومت کے اس اقدام سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ عمل آزاد کشمیر حکومت کی نیک نامی کا سبب بھی بنے گا کیونکہ فلور ملز مالکان اور ٹھیکیدار ایکا کر کے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور من مانی کی تو یہ حد ہے کہ جب حکومت کوئی قدم اٹھاتی ہے تو یہ مافیا بلیک میلنگ پر اتر آتا ہے اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر کے لوگوں اور حکومت کے لیے مسائل پیدا کر دیتا ہے انتظامی امور میں الجھا کر سالہا سال سے یہ قابض مافیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہا ہے اور اب کی بار بھی پرائیویٹائز کو ٹے کے حکومتی فیصلہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے آٹا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے جو اب کی بار کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا حکومت اس فیصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر چیئرمین احتساب بیورو اس مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر عوام الناس کو ریلیف فراہم کریں ۔
نیوکلیئر ایشیاء میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے‘شوکت راجہ ایڈووکیٹ
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ومشیروزیراعظم آزادکشمیرشوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نیوکلیئر ایشیاء میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا جنوب ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کا بہترین روڈ میپ ہے ۔ آزادی پسند دنیا ان قراردادوں پر عملدرآمد کروائے تاکہ کشمیری عوام استصواب رائے کا حق حاصل کر سکیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی اور کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عہد کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جس کو عوام کا درد ہے ہم اقتدار میں حکمران نہیں بلکہ عوام کے چوکیدار اور خادم ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عقیدے اورنظریہ کی سیاست کرتی ہے سیاست ہمارے لیے عبادت کادرجہ رکھتی ہے ہم عوام کے حقوق کا تحفظ مشینری جذبہ سے کررہے ہیں تاکہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ اور نظریہ کو عملی جامع پہنایا جا سکے ۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین سٹی میرپور کی صدر وحیدہ شمیم نے کہاہے کہ نوازشریف کشمیریوں کیلئے امید کی کرن ہیں انکی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کے اندر جلد نیا انقلاب آئیگا وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف بھی ایک کشمیری گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں لہذا انکی کشمیریوں کے ساتھ دلی جذباتی لگاؤ ہے جسکا اظہار وہ اکثر میگا پراجیکٹ کے دوران بھی کرتے ہیں انہوںںے کہاکہ حکومت پاکستان موجودہ ملکی نازک صورتحال میں اعلیٰ کارکردگی کاثبوت فراہم کرتے ہوئے مسائل کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ مہنگائی کے کنٹرول اور روزگار کی فراہمی جیسے اہم اقدامات پر کامیابیاں حاصل کیں ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی دوٹوک واضح کشمیرپالیسی سے کشمیریوں کے اندر نیا جذبہ جوش پیدا ہوا ہے اور مسلم لیگ ن کشمیریوں کی آزادی تک اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی کیونکہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جیسے بھارت طاقت کے بل بوتے زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا حیدہ شمیم نے کہاکہ مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کابھرپور تحفظ کررہی ہے اور خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے مسلم لیگ ن کے کارکن ہر جگہ جذبہ کے ساتھ جماعت کی مضبوطی کیلئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہیں کارکن وزیراعظم پاکستان کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ظلم ناانصافی کرپشن کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور خطہ کے عوامی حقوق کسی کو سلب کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائیگی وحیدہ شمیم نے کہا کہ جلد آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ انقلاب لائے گی اور خطہ کے اندر ن لیگ کی حکومت قائم ہوکر رہے گی آزادکشمیر کے حکمران لوٹ کھسوٹ کرپشن کوجنم دیکر خطہ کے عوام کابری طرح استحصال کررہے ہیں خطہ کے حکمرانوں کو زیادہ کھلی چھٹی نہیں دی جائیگی آزادکشمیر کے تشخص کو مجروح کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ خواتین کی تنظیموں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیاجارہاہے تاکہ خواتین مزید ترقی کے لیے ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر آگے آئیں تاکہ عورتوں کو بھی زیادہ سے زیادہ حقوق مل سکیں
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راجہ عثمان ایوب چیف آرگنائزر MSFنے کہاہے کہ بلوچ کے الیکشن میں مسلم کانفرنس کی کامیابی یقینی ہے غیر ریاستی جماعتوں کی مداخلت سے ریاستی تشخص بری طرح مجروح ہورہاہے بلوچ کے الیکشن میں کشمیری غیر ریاستی جماعتوں کومسترد کریں اس میں کشمیری قوم کی بقاء ہے MSFکو مزید مضبوط اور مستحکم کریں گے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم کی سرپرستی میں مسلم کانفرنس ایک بار پھر اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہوگی مسلم کانفرنس ایم ایس ایف ہروال دستہ ہے نوجوان مسلم کانفرنسی امیدوار ملک فاروق انقلابی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ سے تعمیر وترقی اور لوگوں کی فلاح کیلئے کام کیا مسلم کانفر نس نظریہ الحاق پاکستان کی داعی جماعت ہے کشمیر بنے گا پاکستان کانعرہ دے کر مسلم کانفرنس نے کشمیریوں کیلئے ایک راستہ متعین کردیاہے مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے کشمیری قوم نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کے پرچم کو بلند رکھا اور مسلم کانفرنس نے بھی کشمیریوں کی ہرفورم پر آواز اُٹھائی اگر چہ مسلم کانفرنس کو ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کی گئی پھر بھی مسلم کانفرنس پہلے سے زیادہ مضبوط قوت بن کر اُبھری مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اس کو کمزور کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعظم آزادکشمیر کے مشیر اطلاعات برائے اوور سیز چوہدری اورنگزیب قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے اسلام آباد روانہ۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کا یہ اجلاس اس لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں طالبان کے ساتھ کیے جانے والے امن مذاکرات کے حوالے سے بحث کی جائے گی مشیر حکومت اپنے دورہ کے دوران اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سینٹ کے ممبران سمیت سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے روانگی سے قبل چوہدری اوورنگزیب نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی بقاء اور استحکام کے لیے کشمیری اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے وفاقی حکومت کی جانب سے طالبان کیساتھ امن مذاکرات خوش آئند ہیں ان مذاکرات کے شروع ہونے سے تارکین وطن میں اطمینان کی لہر دور گئی ہے کیونکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری تارکین کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں او ر وہ ملک کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں خصوصاً ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
اسٹیٹ لائف سٹاف یونین میرپور آزادکشمیر زون کے انتخابات مکمل ہوگئے
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسٹیٹ لائف سٹاف یونین میرپور آزادکشمیر زون کے انتخابات مکمل ہوگئے ،اتحاد ورکرز گروپ نے میدان مار لیا تمام امیدواران بلامقابلہ منتخب ،اپملائز ورکرز کی بہتری کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے نومنتخب عہدیداران کااعلان ۔کامیابی کے اعلان پر کارکنوں کے بھنگڑے منتخب عہدیدارن کو پھولوں کے ہاروں سے لاددیاگیا تفصیلات کے مطابق سٹیٹ لائف سٹا ف یونین میرپور آزادکشمیر زون کے انتخابات سال 2014-15کے لیے الیکشن کمشنر دلاوربخت نے انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے 11فروری کو کاغذات نامزدگی وصول کیے 18فروری کو پولنگ کاشیڈول جاری کیاگیا گیارہ فروری کووقت مقررہ تک اتحاد ورکرز گروپ کے مقابلہ میں کسی دوسرے گروپ نے کاغذات جمع نہ کرائے اس طرح الیکشن کمیشنر نے اتحاد وورکرز گروپ کے تمام امیدوران کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صدر راجہ خالق داد ،جنرل سیکرٹری راجہ محمدسرور ،جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد ریاض ،فنانس سیکرٹری راحیل شبیر ،پبلسٹی سیکرٹری کے لیے راجہ آصف نواز کو کامیاب قراردیاگیا کامیابی کانوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے نومنتخت عہدیدران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار سے لاد دیاگیا بعد ازاں نومنتخب عہدیداران نے سٹاف ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی کامیابی اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام توانیاں بروئے کار لانے کاعزم کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے لیے لون ایڈوانس انشاء اللہ ڈبل کرایاجائیگا ویج ایواڈ پہلے سے بہتر کرائیں گے ورنہ سائن نہیں کریں گے ملازمین کے لیے ہاؤنسنگ سکیم شروع کرانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے میڈیکل کو نئی پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ مراعات دلوانے کیلئے جدوجہد کریں گے ،ملازمین کی زیادہ سے زیادہ پرموشن کرائیں گے عمرہ سکیم جس کے تحت چار ملازم پہلے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اس کو جاری رکھیں گے اس کے علاوہ ادارہ کی بہتری اور ملازمین کی فلاح بہبود اور خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد اسی طرح جاری وساری رکھیں گے
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راجا راشد محمود تراب صدر معلم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول ایف ون میرپور نے اپنے اخباری بیان میں محترم ارشد بٹ ، آصف ندیم بٹ صدر انجمن تاجران چوک شہیداں میرپور کی حقیقی خالہ جان کی وفات حسرت آیات پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے ۔ اور دعا کی اللہ سبحان و تعالی مرحومہ کو اپنے بے پناہ فضل وکرم سے بخش دے اور قبر پر اپنی رحمتیں کا نزول عطا ء کرے ،قبر وحشر کی ساری منازل میں کامیابی و کامرانی عطا ء فرمائے ، اور کل قیامت کے دن حضور اکرم شفیع المذنبین ﷺ کی شفاعت کبریٰ سے نوازے ۔اور سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرما کر ان کو اس سانحہ عظیم کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور اجر عطاء فرمائے ۔ اور دین و دنیا کی برکات نصیب کرے ۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ))اسحاق چوہان کا مختلف شخصیات کی وفات پر اظہار تعزیت دعائے مغفرت صابر حسین چیچی کی والدہ محترمہ ، جبران چوہدری ،عمیر اصغر چوہدری کی دادی صاحبہ ،عظیم دت ایڈووکیٹ کے والد محترم ،PYOآزادکشمیر کے سابق چیئرمین ساجد بزمی کی اہلیہ ،اخلاق احمد کٹاریہ کے والد محترم ،محمد افضال بیگ پرنسپل ایلمنٹری کالج کے والد گرامی ،سابق ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن میرپور راجہ محمد لطیف کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہا ر کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق عطافرمائے ۔
حیا‘‘ مسلم معاشرے کی پہچان اور تحفظ کی ضامن ہے مولانا عتیق الرحمن
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)’’حیا‘‘ مسلم معاشرے کی پہچان اور تحفظ کی ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع میرپور کے امیر مولانا عتیق الرحمن ،سیکرٹری ضلع جماعت اسلامی ظہیر احمد بابر نے یوم حیا کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔مولانا عتیق الرحمن نے کہا کہ شرم و حیا ہی وہ وصف ہے جو مسلم معاشرے کو دنیا کے دیگر تمام معاشروں سے منفرد بناتی ہے اگر ہم نے پاکستانی معاشرے میں اس وصف کے تحفظ کو یقینی بنانے شعوری کوششیں نہ کیں تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا پاکستانی معاشرہ بھی مغربی دنیا کی طرح افراط تفریط کا شکار ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ اسی وقت پروان چڑھتا ہے جب اس میں غیر فطری عوامل کو پروان نہ چڑھنے دیا جائے ۔بے حیائی و بے باکی انسانی فطرت میں شامل نہیں سیکرٹری ضلع ظہیر احمد بابر نے کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم مغرب کی اندھی تقلید کی دھن میں اپنے معاشرے سے خود ہی حیا جیسے خوبصورت وصف کا خاتمہ کر نے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہی ہوتی ہیں قومیں اسی وقت مٹتی اور فنا ہوتی ہیں جب ان کی تہذیبی شناخت مٹ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ طاغونی قوتیں اسلامی تہذیب اور قدروں کے خلاف سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ شرم و حیاء عفت و عصمت اور غیرت و جیت کے اوصا ف کو فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح سے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ،اسلامی تہذیب ،اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے معاشرے کی تمام اکائیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد میں مصروف ہے تا کہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن سکے۔