163

بیول کلب نے الحبیب کلب کو کبڈی میچ میں چاروں شانے چت کر دیا

بیول،حبیب چوک میں کبڈی کا ملاکھڑہ،بیول کبڈی کلب نے بڑے مارجن سے جیت لیا،کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش، نقد کیش کے علاوہ کھلاڑیوں کو موٹر سائیکل انعام بھی دئے گئے۔عوام کی بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔اس میچ میں پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد عظیم، سہیل کیانی مہمان خصوصی تھے۔حبیب چوک میں آج کبڈی کا میچ الحبیب کلب اور بیول کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں بیول کلب نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔بیول کلب کے کھلاڑیوں فتح خان،عاطف عاطی،قمر،اشرف اور دیگر نے اپنی جان لڑا کر یہ میچ کھیلا جبکہ الحبیب کلب کے کھلاڑی راجہ شعیب، محمد گلزرین نے بہترین کھیل پیش کیا۔ بیول کلب کے کھلاڑی قمر کو بہترین جاپھی، اور اشرف کو بہترین ساھی کا انعام دیا گیا۔

کبڈی کا کھیل نسبتا پوٹھوہار میں کم کھیلا جاتا ہے والی بال نے تمام کھیلوں کی جگہ سمیٹ لی ہے عمومی طور پر سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر کبڈی کے کھیل کو پروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے جس میں دور دراز سے شائقین کبڈی شرکت کرتے ہیں

کبڈی کا کھیل پوٹھوہار کی ثقافت کا حصہ ہیں یہاں کے لوگ خاص طور پر اس کھیل کا اہتمام کرتے ہیں جس میں نامور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی شوقین کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں اور اپنے فن کا مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کرتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں