بیول سے ٹکال جانے والے مرکزی روٹ پر آج دوپہر مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
محلہ فاروقیہ ٹکال کے رہائشی محمد نواز ولد محمد ساجد مرحوم مطابق وہ معمول کے مطابق بیول سے گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں راستے میں روک لیا۔
ملزمان نے گن پوائنٹ پر تقریباً دو لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور با آسانی فرار ہو گئے۔ واردات کھلے عام اور مصروف روٹ پر ہونے سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیول—ٹکال روٹ پر گشت بڑھایا جائے، ناکہ بندی کو مؤثر بنایا جائے اور واردات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اس روٹ پر اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عوام میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
