راولپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر)راولپنڈی بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے خطرناک بین الصوبائی گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں گینگ کا سرغنہ اور ایک ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ذرائع کے مطابق پولیس مطلوب بین الصوبائی گینگ کی موجودگی کی اطلاع ملی،پولیس ٹیموں نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔ گینگ راولپنڈی، اسلام آباد،
کراچی، لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔یہ گروہ ائیرپورٹ پر مسافروں کی ریکی کرکے انہیں گھروں تک تعاقب کرتا اور سنسان شاہراہوں پر وارداتیں کرتا تھا۔ ملزمان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں کا استعمال بھی کرتے تھے تاکہ آسانی سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں، گینگ نے مندرہ کے علاقے میں واردات کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا،
ملزمان فرار ہو کر چونترہ کے علاقے میں پہنچے جہاں انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور ایک ساتھی درویز ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو ساتھیوں موزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تاہم پولیس زراِئع گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کا عمل شروع کر دیا گیا
ہےسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس کی بہادری اور فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او مندرہ، ایس ایچ او چونترہ اور دیگر پولیس ٹیموں کو شاباش دی
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…