بیرون ملک پلٹ شخص کومخالفین کی دھمکیاں

چوآخالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بیٹی کی شادی کے سلسلے میں برطانیہ سے پاکستان آئے اورسیز پاکستانی شہری اشتیاق حسین ہمراہ پسر حمزہ اشتیاق کے خلاف مخالفین کی سازش۔خود ساختہ وقوعہ بنا کر اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔اوورسیز پاکستانی شہری اشتیاق حسین نے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب سمیت سی پی او راولپنڈی سے میرٹ پر تفتیش سمیت سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اوورسیز پاکستانی شہری اشتیاق حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ میں مقیم ہوں۔ قانون پسند اوورسیز پاکستانی ہوں۔اور پاکستان میں چند روز قبل ہی بیٹی کی شادی کے تقریب کے سلسلے میں ہمراہ فیملی پاکستان آیا ہوں۔ وقوعہ کے روز میں دن 12 بجے میں بگھار شریف ہمراہ پسر گیا ہوا تھا۔واپسی پر اطلاع ملی کہ نواز، شاہنواز ولد مقصود حسین سکنائے میرہ بھٹیاں اور عمر و مدثر ولد عطار حسین سکنائے گہدر باہم صلاح مشورہ ہوکر لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ ہم خود کو فائر مار کر خودساختہ وقوعہ بنائیں گے اور الزام علہیان خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروائیں گے۔اور شادی میں خلل ڈالیں گے میں اور میرا بیٹا ایک قانون پسند شہری ہیں۔سازش کی اطلاع ملنے پر میں واپسی پرفوری طور پر تھانہ کلرسیداں پیش ہوا اور درخواست پیش کی کہ مخالفین دھکمیاں دے رہے ہیں کہ خود ساختہ وقوعہ بنا کر ہمارے خلاف جھوٹء و من گھرٹ ایف آئی اندراج کروائیں گے جس کا آی ٹیگ نمبر KS-10/22/2021-4933 بوقت7:46 pm تھانہ کلرسیداں پولیس فرنٹ ڈیسک پر اندراج کروا کر ای ٹیگ حاصل کیا۔ جس میں خدشہ ظاہر کیا کہ مخالفین خود ساختہ وقوعہ بنا کر ہمارے خلاف جھوٹ و من گھرٹ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے صلاح مشورہ کررہے ہیں۔ میں اور میرا بیٹا مکمل طور پر بے گناہ ہیں اور ہمارے خلاف جھوٹ پر مبنی خود ساختہ آیف آئی آر جس میں وقوعہ رات 8:30 pm مورخہ 22/10/2021 بیان ہوا اور تھانہ کلرسیداں میں رات10:15 pm پر ایف آئی آر کا اندراج ہوا میری آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے گذارش ہے کہ مقدمہ نمبر572/21 بجرم 324/148/149 کی فی الفور و شفاف میرٹ پر تفتیش کی جائے۔اور جھوٹی و خود ساختہ ایف آئی آر کو خارج کرکے مدعیوں خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں