سابق وزیراعظم و سپیکر راجہ پرویز اشرف کے فرزند بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ کا دورہ ساگری، دورہ کے دوران انہوں نے جھمٹ میں حاجی صوفی جاوید اختر نقیبی سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا. بعدازاں انہوں نے ساگری میں راجہ دلاور خان، مجید آباد میں امین کیانی کی بیٹی، رمیال میں راجہ نواز کے بیٹے،
گوڑھا سنال میں حاجی قمر کے بھائی طارق کیانی اور گکھڑ سنال میں عرفان کیانی اور احسان کیانی کے والد محترم ظفر اقبال کیانی کی وفات پر انکی رہائش گاہوں پر جا کر جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کے صدقے تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے.
آخر میں بیرسٹر شاہ رخ راجہ کلر روات روڈ سردار مارکیٹ میں E-AGENT DESK آفس گئے. آفس پہنچنے پر ماسٹر منور حسین شاد اور دیگر سٹاف نے ویلکم کیا. اس موقع پر معززین علاقہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے. ماسٹر منور حسین شاد نے بیرسٹر شاہ رخ راجہ اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب کا ہمارے آفس آنا ہمارے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے اُنہوں نے مفید مشاورت فراہم کی اور قیمتی رہنمائی سے نوازا جو ہماری پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگی۔