پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر پی ٹی آئی اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایل اے 3 میرپور سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم آزاد کشمیر نہ بنائے جانے پر بیرسٹر سلطان محمود کا اہم بیان بھی سامنے آیا ، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 7 سال پارٹی کو چلایا ، جتوایا اور حکومت میں لایا لیکن ناانصافی پر صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ’اس طرح ہی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘ تاہم میری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے اور یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…