216

بہنوں کو وراثت سے حصہ نہ دینے پر جرمانہ ہو گا،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سپریم کورٹ کے جاری کر دہ فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو جرمانہ دینا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ کے جاری کر دہ فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلاء سہولت فراہم کرتے ہیں۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس لئے اب بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جو وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کوادا کیے جائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں