Categories: علاقائی

بہتریں سڑک کو اکھاڑ کر بیس کروڑ کی لاگت سے نئی سڑک کی تعمیر پیسوں کا ضیائح ہے، محمد اعجاز بٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں نے بیس کروڑ کی لاگت سے اندرون شہر پنڈی چوآ روڈ کو اکھاڑ کر نئی تعمیر کے منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بلدیہ کلرسیداں اور مسلم لیگ ہوش کے ناخن لیں، بہترین سڑک کو اکھاڑ کر بیس کروڑ کی لاگت سے نئی سڑک کی تعمیر لوگوں کے ٹیکسوں سے حاصل آمدنی کا بے دریغ ضیائع اور قابل مذمت ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ بلدیہ کلرسیداں نے بیوٹیشن کے نام پر شہریوں تاجروں اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کو بھی عتماد میں لیئے بغیر چوہدری نثار علی خان کے دور میں تعمیر کی گئی بہترین اور مثالی سڑک پنڈی چوآ روڈ کو اکھاڑ کر نئی تعمیر کرنے کے لیئے بیس کروڑ کی رقم مختص کی ہے جو انتہائی غیر ضروری عمل ہے اور قومی دولت کا بے دریغ ضیائع ہے انہوں نے وزیراعلی مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ اپنی تحقیقاتی ٹیم کو کلرسیداں بھیج کر اس سڑک کی شاندار حالت کو توڑنے کی وجہ معلوم کریں اگر مقصد شہر کو خوبصورت بنانا ہے تو یہ کام معیاری اور بہترین سڑک کو توڑے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے

خوبصورتی کا کوئی مخالف نہیں مگر کروڑوں کی رقوم کے ضیائع کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی ہم شہر کی اس معیاری اور بہترین حالت میں موجود سڑک کو توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے مسلم لیگ ن کلرسیداں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ہوش کے ناخن لیں یہ کل کس منہ سے لوگوں کے پاس جائیں گے ڈیڑھ برس میں بلدیہ کلرسیداں میں ایک روپے کا کام نہیں ہوا اندرون شہر گلیاں کھنڈرات میں بدل چکی ہیں

بچوں اور معمر افراد کا چلنا مشکل ہو چکا بلدیہ اندرون شہر حالات بہتر بنانے کی بجائے خوبصورتی کے نام پر کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا رہی ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

راجہ سعید کلرسیداں

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

13 minutes ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

2 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

3 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago