Categories: اہم خبریں

بھون نلہ میں افسوسناک حادثہ — بزرگ شخص پلی سے گر کر نالے میں بہہ گیا

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) — تھانہ کہوٹہ کی حدود میں واقع بھون نلہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں نلہ کے رہائشی بزرگ محمد ایوب  اچانک پھسل کر پلی سے نیچے جا گرے اور تیز پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بزرگ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ علاقے کے مقامی افراد بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر بزرگ کی تلاش میں شریک ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق محمد ایوب نلہ کے قریب معمول کے مطابق جا رہے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرتے ہی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوشش کر رہی ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی بزرگ کو تلاش کر لیا جائے گا۔ واقعے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی سوگ کی فضا قائم ہو گئی اور اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ بعدازاں اسسنٹ کمشنر کلرسیداں بھی موقع پر پہنچی اور ریسکیو کاروائی کی نگرانی کی

عبدالخطیب چودھری۔ایڈیٹر

عبدالخطیب چودھری پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر ہیں اپ گزشتہ تین دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں

Recent Posts

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

2 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

5 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

5 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

5 hours ago

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع،

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…

8 hours ago

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈڈونیشن کیمپ

کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…

10 hours ago