بھورہ حیال کو یونین کونسل کا درجہ دلانے کیلئے درخواست جمع

کہوٹہ ( نمائندہ پنڈی پوسٹ عثمان مغل سے) یو سی دکھالی کے چھے مواضع جات جنکو ماضی میں یونین کونسل گف نکال کر سیاسی فائدے کیلئے یونین کونسل دکھالی میں ضم کروایا گیا تھا ، کی وجہ سے اہل علاقہ شدید ذہنی اور مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ یو سی دکھالی کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ، تین چار گاڑیاں بدلنی پڑتی ہیں۔ یونین کونسل اور بی ایچ یو جانا عذاب سے کم نہیں۔ ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے مقامی نوجوانوں نے الگ یوسی بنانے کیلئے قانون کا دروازہ بجا دیا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر افسران کو دی جاچکی ہیں۔ بھورہ حیال چونکہ مرکز میں موجود ہے اور باقی تمام موضع جات اسکے الحاق کرنے سے یونین کونسل باسانی بن سکتی ہے ۔ جس سے عوام الناس کا ہی فائدہ ہوگا ۔ اس اقدام میں کسی کا سیاسی فائدہ یا نقصان ہو لیکن عوامی مفاد کیلئے اس سے بہتر قدم کوئی نہیں ہوسکتا۔ فی الوقت بھورہ حیال میں کوئی سرکاری سہولت میسر نہیں ہے جو ٹورازم ہائی وے پہ موجود ہونے کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے۔ اہل علاقہ نے اس اقدام کو سراہا ہے یونین کونسل بننے سے مسائل کم ہونگے اور ترقی کے مواقع زیادہ ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں