مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) بھمبروٹ سیداں میں مبینہ طور پر زہریلا گوشت کھانے سے ایک بچے کے جابحق اور دوسرے کے شدیدمتاثر ہونے پر ان یتیم بچوں کی والدہ بیوہ سیداصغر حسین شاہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ میرے بچے کی موت ہیضہ سے ہوئی ہے 2 روز قبل میرے دوبچوں کوہیضہ کی شکایت ہوئی جسکامیں نے علاج بھی کروایا لیکن میرے دوبچوں وقاص حسین شاہ اور بیٹی سیدہ فروہ بتول کی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی اور میں خود اپنے بچوں کو لیکر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری گئی جہاں میرابیٹاوقاص فوت ہوگیا اور بیٹی فروہ بتول کو راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتا ل ریفرکیا گیاھے جہاں وہ زیرعلاج ھے۔ میرے بیٹے کی موت کی وجہ ہیضہ ہے اورمیری بیٹی بھی اسی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج ہے، میرے بیٹے کی موت کی اور بیٹی کی بیماری کی وجہ غلط زہریلاگوشت کھانے کی بیان کی گئی کہ زہر خوانی سے یہ واقع پیش آیا ہے درست نہیں ہے۔ بیوہ خاتون کے تحریری بیان پر برادری کے معززین کے نام اوردستخط بھی شامل ہیں۔