اہم خبریں

بھلڑ توپ ٹیکسلا میں آٹھویں محرم الحرام کا جلوس امن کمیٹی کے عہدیداروں نے قیادت کی

ٹیکسلا(نمائندہ پنڈی پوسٹ) امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے عہدیداران نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا زریاب ساجد کی نگرانی میں بھلڑ توپ میں آٹھویں محرم الحرام کی جلوس کی قیادت کی اور اپنی نگرانی میں جلوس کو مقررہ راستوں سے گزار کر برمقام مجلس اختتام پذیر کرایا،

اس موقع پر ڈی ایس پی ملک ارشاد، امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے سرپرست اعلیٰ قاضی محمد ادریس، صدر پیر سعید نقشبندی،محمد نجیب عباسی، ممبر ضلعی امن کمیٹی سید نثار حسین شہال،ملک سجاد ایڈووکیٹ، سیدواجد حسین شاہ، ذوالفقارعلی زلفی،چوہدری حسن علی سمیت دیگر عہدیداران و منتظمین مجلس و جلوس موجود تھے

آٹھویں محرم الحرام کا جلوس ذوالجناح نکالا گیا اور بعد ازاں مجلس عزاء کاانعقاد ہوا، اس موقع پر امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر پیر سعید نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل ٹیکسلا میں محرم الحرام کے تمام پروگرام بخیرو عافیت اور خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ہم بھرپور ڈیوٹی دے رہے ہیں، تمام علمائے کرام اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ باہم مل کر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago