آزاد کشمیر

بھلوٹ کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم


ڈڈیال (نائندہ پنڈی پوسٹ) بھلوٹ کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈڈیال شہر میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں اس سے قبل بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس سے کئی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں جس دن سے دھان گلی تا ڈڈیال سڑک بنی ہے ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری اور سپیڈ بریکر کا نصب نہ ہونا ہے جس سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلائے جاتے ہیں جس سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے مقامی وزیر چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دھان گلی سے ڈڈیال سڑک پر جگہ جگہ سپیڈ بریکر نصب کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئے روز حادثات میں کمی واقع ہو سکے اور مزید جانیں بھی ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

admin

Recent Posts

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

2 hours ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

2 hours ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

3 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

3 hours ago

گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان

صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…

4 hours ago