کالم

بھارت کے اشاروں پر ناچنے والے پاکستان پر حملہ آور

پاکستان نے افغانوں کے ساتھ جتنی نیکیاں کی ہیں اور جتنا تعاون کیا ہے اتنا شاید ہی کسی نے کیا ہو یا پاکستان نے اتنے احسانات کسی قوم پر نہیں کیے جتنے افغانوں پر کیے ہیں۔ افغانوں کے لیے پاکستان نے کیا کچھ نہیں کیا جب بھی کسی نے جنگ مسلط کی پاکستان نے افغانوں کو پناہ دی جس کے نتیجے میں اپنا ملک ہی تباہ کر دیا لیکن پاکستان نے افغانوں کی مہمان نوازی کی یہاں پر افغان بغیر ویزوں کے آتے رہے یہاں رہتے رہے کاروبار کرتے رہے کئی افغان تو یہاں رہتے اور کاروبار کرتے کروڑ پتی بن گئے۔یہاں ان کے بڑے بڑے کاروبار اور جائیدادیں ہیں نہایت خوشحال ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ خوش نہیں ہیں۔
پاکستان نے ویسے تو افغانوں کے لیے سب کچھ کیا بس جو نہ کر سکا وہ ان کے دلوں میں اپنی جگہ نہ بنا سکا۔ پاکستان کے قیام کے فورا بعد ہی افغانوں نے پاکستان کے ساتھ نہ جانے کس بات کا بیر پال لیا اور سب سے پہلے اقوام متحدہ کی رکنیت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، اسی طرح مختلف مواقع پر پاکستان کو کمزور کرنے اور ستانے کی کوشش کرتے رہے مختلف تحریکوں اور تنظیموں کو جو پاکستان مخالف تھیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتی تھی ان کی پشت پناہی کی دہشت گردوں کو پناہ دی، جنہوں نے پاکستان میں ہزاروں لوگوں کو قتل کیا اور بے پناہ معالی نقصان پہنچایا۔اور اب پاکستان پر براہ راست جنگ مسلط کر دی۔ ان افغانوں کی جرأت دیکھیے کہ براہ راست پاکستان پر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہو گئے اور وہ یہ بھول گئے کہ جس بھارت کی شہہ پر وہ یہ سب کر رہے ہیں اس بھارت کو پاکستان نے ڈیڑھ گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا تم تو دس منٹ کی مار نہیں ہو۔
افغان مسلمان ہیں اور امت مسلمہ اور وحدت امت کے تصور کے جتنے ہم حامی ہیں اتنا شاید ہی کوئی ہو۔ م تو ہر دم یہ چاہتے ہیں اور یہ دعائیں مانگتے ہیں اور اس کے لیے کوشش بھی کرتے ہیں کہ کسی طرح مسلمان یکجا ہو جائیں مسلمانوں میں اتحاد قائم ہو، ان کے آپس میں سیاسی سفارتی اور دفاعی معاہدے ہوں مسلمانوں میں نیٹو طرز کے اتحاد قائم ہوں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں۔ اور خاص طور پر پاکستانی مسلمانوں کو تو اللہ نے یہ جذبہ بھی دیا ہے کہ امت مسلمہ کے لیے فورا غمزدہ ہو جاتے ہیں کسی بھی جگہ پر مسلمانوں پر ظلم ہو مسلمانوں کے لیے پریشانی یا تکلیف ہو تو یہ یہاں پریشان ہو جاتے ہیں ان کے لیے دعائیں مانگتے ہیں جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس سے کسی کو ہرگز یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہم کچھ بھی کرتے رہیں پاکستانی مسلمان امت مسلمہ کے تصور کی وجہ سے ہمیں کچھ نہیں کہیں گے اب اگر کوئی مسلمان ہی ہم پر اسلحہ لے کر چڑھ دوڑے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم امت مسلمہ کے تصور کی وجہ سے خاموش رہیں گے اور اس کو برداشت کرتے رہیں گے پھر ہر طرح سے قانونی،اخلاقی بلکہ شرعی لحاظ سے بھی ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ان کو روکیں اپنا دفاع کریں اور ان سے بدلہ لیں۔
ان سے بات کرو تو یہ کہتے ہیں ہم شرعی نظام لانے کے لیے کوشاں ہیں بلکہ کچھ تو زیادہ جذبات میں یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ہم اسلام آباد میں بھی شرعی نظام لائیں گے، انہیں میرا یہ جواب ہوتا ہے کہ آپ شرعی نظام کے نفاذ کے لیے بھارت گئے تھے مودی سے شرعی نظام کے لیے مدد مانگ رہے تھے، تم اسلام آباد میں تو سفید جھنڈا نہیں لہرا سکتے مگر کابل میں ترنگا لہرا دوں گے، اگر یہی حرکتیں رہیں تو اسلام آباد میں شرعی نظام کے نفاذ کی بجائے تم افغانستان میں مندر کے گھنٹے بجوا دو دے۔ وہ افغانستان جو کبھی بت شکنوں کا ملک ہوا کرتا تھا اب بتوں کے بجاریوں کے ساتھ دوستیاں بڑھا رہا ہے۔ ہم تو امت مسلمہ کے تصورپر اس قدر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم نے اپنے خطرناک ہتھیاروں کے نام تمہارے ہیروز کے نام پر رکھے ہیں جیسے غوری، غزنوی، ابدالی وغیرہ یہ لوگ جو حقیقتا بت شکن تھے۔ مگر ان کی قوم نے بتوں کے پجاریوں کے ساتھ روبط بڑھانے شروع کر دیے ہیں۔ ہمارے اذہان میں جو طالبان کا ایک تصور تھا جو ملا عمرؒ کے دور کا تھا وہ تو دھندلا پڑ گیا ہے اور لوگ ورطہ حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ وہ کون سے طالبان تھے اور اب کون سے طالبان افغانستان پر قابض ہو گئے ہیں۔ وہ تو پاکستان سے نہایت محبت کرتے تھے اور یہ پاکستان کے ساتھ کس قدر بغض رکھتے ہیں۔
بہر حال اب بھی وقت ہے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرو، پاکستان کے ساتھ تعاون کرو اور بھارت کے اشاروں پر ناچنا بند کرو تو ہر مشکل میں ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پاؤ گے، اگر ایسا نہیں کرو گے اور بھارت کے کہنے پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرو گے تو پھر یاد رکھو ہم بھی جواب دینے کا پورا حق رکھتے ہیں اور پھر ایسا جواب دیں گے کہ دنیا میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ضیاء الرحمن ضیاءؔ
ضیاء الرحمن ضیاء

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

40 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

41 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

6 hours ago