راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی سنگین صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہے، ملتان میں بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سلیمانکی، اسلام ہیڈورکس پر بھی اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث متعدد بند ٹوٹنے سے بہاولپور کی 4 تحصیلوں کے دریائی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے.
دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے اور ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، ملتان میں قاسم بیلا کےقریب شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار گنجائش سے 3گنازیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کینال سے پانی اوور فلو ہونےلگا۔
ملتان کا شیر شاہ بند اوور فلو ہونے سے بھی درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں، پانی نے مکینوں کو گھروں سے نکلنے کی مہلت بھی نہیں دی ۔
سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری آبادی کے لیے خطرات بڑھ گئے، اکبر فلڈ بند پرپانی کا دباؤ برقرار ہے جہاں پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے ہیں۔
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…