اسلام آباد(اویس الحق سے)ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو اگر ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آکر وصول کرلے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام آمنے سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تو اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے یاددہانی کرائی کہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ شامل نہیں ہے۔
راجیو شکلا کو بتایا گیا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد صدر محسن نقوی اسٹیڈیم میں موجود تھے مگر بھارتی کرکٹ ٹیم نے خود ہی ٹرافی لینے سے انکار کیا۔
اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر یا پھر کوئی تقریب منعقد کر کے مجھ سے ٹرافی وصول کرلے۔
اجلاس کے شرکا نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے بعد سیاسی بیانات دینے کی مذمت بھی کی۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…