Categories: اہم خبریں

بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی مقابلے شروع کردیے

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) سکیورٹی ذرائع کے مطابق  آپریشن مہادیو کے نام پر غیر قانونی ، جبراً حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہو گیا

بھارت نے نیا مذموم فوجی منصوبہ “آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ہے، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ “آپریشن مہادیو” کا مقصد ناصرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ “آپریشن سندور” کی خفت مٹائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے سرحد کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا تھا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے بے نقاب ہونے والے بھارتی منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہوئے ہیں۔ ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حسب روایت فیک انکاؤنٹرزکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

بھارتی حراست میں رکھے گئے ان افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام زمانہ ہے اور آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے۔

محمد قاسم

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

2 hours ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

3 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

3 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

4 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

5 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

5 hours ago