Categories: اہم خبریں

بھارتی وزیردفاع کا دورہ امریکا منسوخ، امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ بھی روک دیا

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم)برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسٹرائیکر و ہیکلز، جیولین میزائل اور  بوئنگ طیاروں سمیت امریکی ہتھیار خریدنےکے منصوبے روک دیے۔
خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اسلحےکی خریداری پربات دوبارہ شروع کرنےسے پہلے امریکی ٹیرف پر وضاحت کا منتظرہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا میں ہونا تھا تاہم بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

دوسری جانب بھارت نے امریکا سے ہتھیار  اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے سے متعلق خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کو  غلط قرار دیا۔

بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت دفاع کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئےکہاکہ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ من گھڑت اور  جھوٹ پر مبنی ہے اور  امریکا سے اسلحے کی خریداری کے مختلف معاملات موجودہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

محمد قاسم

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

7 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

7 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

9 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

12 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

18 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

21 hours ago