بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بھارت کے سپر اسٹار وجے تھلاپتی کے سیاسی جلسے میں بھگدڑ کے نتیجہ میں 10 ہلاک اور 30 زخمی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سپر اسٹار وجے تھلاپتی کی سیاسی جماعت کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں درجنوں افراد قدموں تلے کچلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ تمل ناڈو کے ضلع کارُو کی ایرودے ہائی وے پر پیش آیا۔

جہاں شہری اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

جیسے ہی اداکار وجے اسٹیج پر نمودار ہوئے ہزاروں مداح ان کی طرف لپکے اور دھکم پیل میں کچلے گئے۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

افراتفری، رش اور بھیڑ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ایک مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔

ریاستی حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد دینے پر غور کر رہی ہے جب کہ فلم اسٹار کی جماعت میں مالی امداد کا اعلان کرے گی۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

8 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

8 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

12 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

13 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

16 hours ago