Categories: اہم خبریں

بھارتی را کے سابق اہلکار کی کئی ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی وائرل

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق اہلکار لکی بِشٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کئی ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

لکی بِشٹ نے یوٹیوب پر 13 دسمبر کو اپلوڈ ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ آج آپ کو یہ بات حیران کن لگے گی لیکن آپ کچھ دن بعد دیکھیں گے کہ نیپال کی حکومت گرنے والی ہے۔
لکی بِشٹ نے کہا کہ 10، 15 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک مہینے بعد خبر آنے والی ہے کہ نیپال کی حکومت جو 2 مہینے  پہلے ہی بنی تھی پھر سے گرنے والی ہے۔

خیال رہےکہ رواں ہفتے نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد عوامی احتجاج پر تشدد رنگ اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد بھی مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا اور متعدد سرکاری اور نجی عمارتوں اور سیاستدانوں کے مکانات پر حملے کیے توڑ پھوڑ کی۔

محمد قاسم

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

6 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago