بھائی نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے سگے بھائی کو قتل کرادیا

تحصیل ڈڈیال میں وقار الطاف ایڈووکیٹ کا گمنام اور مشکل ترین قتل کیس ٹریس ، سرغنہ بلال ایڈووکیٹ سمیت تین اجرتی قاتل گرفتار وقوع میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موٹر سائیکل ، پولیس یو نیفارم اور کار برآمد ، وقوع کی منصوبہ بندی برطانیہ سے کی گئی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میرپور عرفان سلیم نے ڈڈیال میں پولیس پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ وقار الطاف کو مورخہ 10 ستمبر 2022 ء کو دن 11 بجکر 15 منٹ پر دو نامعلوم افراد جو ایک بدوں نمبر پلیٹ موٹرسا ئیکل پر پولیس او ایلارم میں آۓ اور بن سائیں ڈڈیال میں ان کے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر کے بے دردی سے حل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے جس مقدمہ نمبر 252/22 بجرائم 6 – APC- 302 / 109 / 34 , ATA تھانہ ڈڈیال درج ہوا واقعہ اس قدر کمین تھا کہ علاقہ میں شدید و خوف و ہراس پیدا ہو گیا تھا گمنام اور مشکل ترین کیس تھا جسے ٹریس کرنے کے لیے جدید ترین طرزتفتیش اپنایا گیا اور اللہ کی مہربانی سینٹر کی راہنمائی اور پولیس کی دن رات کی محنت کے باعث کچھ روز کے اندر میں گمنام قتل کیس ٹریس کر کے واقعہ میں ملوث سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ا ۔ بلال احمد ایڈووکیٹ ولد لیاقت علی قوم جٹ ساکن ضلع شیخوپورہ حال نمبر باراسلام آباد ۲ حمید اللہ ولد سعید اللہ جان قوم خٹک ساکن کرک حال چونتر و اسلام آباد ۔ حسن علی بٹ ولد عاشق علی قوم بٹ ساکن گجرات حال گوڑہ روڈ اسلام آبادشامل ہیں دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے وقوع میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پسٹل 9MM ، ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل ، دو پولیس یونیفارم اور ایک کار ٹیوٹا کرولانمبر 579 – FS اسلام آباد بھی برآمد کر لیا ہے وقوع کی منصوبہ بندی برطانیہ سے کرنا پائی جاتی ہے قبل از میں مقتول وقارالطاف پر مورخہ 22-04-19 کو بھی ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں انہی ملزمان نے انھیں گھر سے کار پر ڈڈیال جاتے ہوۓ راستہ میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا اور براستہ سہنسہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کا مقدمہ درج ہوا تھا یہ اقدام قتل کا واقعہ کرنے سے قبل ملزمان دوروز مقتول کے رہائشی مکان کے ملحقہ زیرتعمیر کوٹھی میں خفیہ طور پر رہائش پذیر رہے تھے جو مقتول کے حقیقی بھائی اسرارا کی ملکیتی ہے ملزمان نے اس دوران مقتول کے بڑے بھائی عبدالغفار کو بھی قتل کر نے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ اتفاقا دور روز قبل ہی برطانیہ چلا گیا تھا ان تینوں واقعات کے لیے ملزم بلال احمد ایڈووکیٹ مذکور کے حبیب بنک اکاؤنٹ میں برطانیہ سے بالترتیب 13 لاکھ روپے ، 8لاکھ روپے اور 02 لاکھ روپے کل 23 لاکھ روپے ٹرانسفر ہونا پاۓ گئے ہیں ملزم بلال احمد نے قتل کا وقوع کرنے کے لیے دو پسٹل 9MM کے علاوہ ایک ہنڈا موٹر سائیکل 125 اپنے نام خرید کیا تھا قتل کے واقعہ سے قبل 24 اگست 2022 ء کو بلال احمد ایڈ ووکیٹ ان ملزمان کو اپنے ہمراہ کار میں لے کر ڈڈیال آیا تھا اور مقتول کے گھر کی ریکی کر کے منصوبہ بندی مکمل کی تھی ۔ مورخہ 10 ستمبر 2022 ء بروز وقوع پروگرام کے مطابق ملزم بلال احمد نے ملزم حمید اللہ کو الصبح وقوع میں استعمال ہونے والا ہنڈاموٹر سائیکل دیکر ڈڈیال روانہ کیا اور خودمعہ حمزہ جسن بٹ اور عمر جٹ ملزمان کو اپنی کار میں لیکر ڈڈیال آیا واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پسٹل 9MM اور پولیس یونیفارم اپنی کار میں خفیہ طور پر چھپا کر ڈڈیال لایا اور ڈڈیال پہنچ کر ملزمان حسن بٹ اور حمزہ کو موٹر سائیکل پسٹل اور پولیس یونیفارم دیکر واقعہ کرنے کے لیے روانہ کیا اس دوران بلال احمد مذکور نے اپنے پیشہ وکالت کے اعتبار سے سیاہ رنگ کا سوٹ ( پینٹ کوٹ ) پہن رکھا تھا اور ساتھ فائلیں بھی رکھی ہوئی تھیں تا کہ بوقت ضرورت یہ تاثر دے سکے کہ وہ ڈڈیال کسی کیس کے سلسلہ میں آیا ہے ملزمان حسن بٹ اور حمزہ نے ڈیم کے کنارے ویران جگہ جا کر پولیس یونیفارم پہنی اور قتل کرنے کے بعد ٹھارہ روڈ پر واپس پہنچ کر بلال احمد کی کار میں پولیس یونیفارم تبدیل کی اور اسلحہ چھپایا اور تمام ملزمان فرار ہو گئے ملزمان نے مقتول کے ساتھ اس کی زوجہ کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکے دوران تفتیش ملزم بلال مذکور کے موبائل فون سے برطانیہ کے نمبروں سے قتل اور اقدام قتل کے واقعات کی منصوبہ بندی سے متعلقہ انتہائی اہم Messages کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے دوران تفتیش مقتول کے قتل حقیقی بھائی اسرار جو برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں مقیم ہے اور سکندر جوتر کی رہائش پذیر ہے کے ساتھ پہلے اور زمین کے تنازعہ کے باعث رونما ہونے کے شواہد ملے ہیں مزیدتفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے مقدمہ ہذا میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اس اہم اور گمنام قتل کیس کو ٹریس کرنے کے لیے میرے ساتھ راجہ اظہر اقبال ایڈیشنل ایس پی میر پور ، عنصر علی DSP ڈڈیال ، زوہیب طاہر SHO تھوتھال ، عدنان صابر SHO ڈڈیال ، عمار ڈار سب انسپکٹر اور ماتحت عملہ ٹیوں میں رہ کر دن رات کام کیا ہے پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے جو کی وسائل کے باوجود دن رات اپنا فرض نبھاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں