مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان سرکل میں ٹیکسی/ لوڈر گاڑی بکنگ کے بہانے سے لے جاکر گن پوائنٹ پر چھین لینے والے “گینگ” نے انت مچا دی۔ چھ ہفتے کے مختصر دورانیہ میں چوتھی گاڑی چھین کر فرار،۔گوجرخان سرکل کی پولیس کو سیاسی جماعت کا غیر منتخب عہدیدار انگلیوں پر نچانے میں مصروف۔ ذرائع کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے بوچیال روڈ سے 04 مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہ زور لوڈر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے ملزمان نے لوڈر شہ زور گاڑی روات اڈے سے بوچیال مندرہ بیل لوڈ کرنے کے لیے بک کروائی۔بوچیال روڈ پہنچے پر ملزمان کے پہلے سے موجود دو ساتھیوں نے ملکر کر شہ زور لوڈر گاڑی کے ڈرائیور محمد علی کو سر پسٹل کے بٹ دے مارے جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ ملزمان نے محمد علی سے دس ہزار روپے نقدی،گاڑی کے سمارٹ کارڈ،موبائل فون سمیت “15لاکھ” روپے مالیت کی شہ زور لوڈر گاڑی چھین لی اور محمد علی کو باندھ کر پھینک گئے۔متاثرہ ڈرائیور محمد علی کے مطابق دو ملزمان ظاہری حلیہ سے 35/40 سال کے نظر آرہے تھے جبکہ چاروں آپس میں “پشتو زبان” میں گفتگو کررہے تھے۔واضح رہے کہ گوجرخان سرکل میں “سرگرم گینگ” گوجر خان کی حدود سے ایک جبکہ مندرہ کی حدود سے تیسری گاڑی بکنگ کے بہانے سے لے جاکر گن پوائنٹ چھین چکا ہے۔
355