کلرسیداں تین کمسن بچے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے کیوں ڈوبے پٹوار سرکل چوآخالصہ کے پٹواری احسان اختر کو معطل کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ضلعی انتظامیہ کا نادر شاہی فرمان چند ہفتے قبل گاؤں ٹکال کے تین کمسن بچے گھروں سے نکلے اور اڑھائی کلومیٹر دور پٹوار سرکل چوآخالصہ کے گاؤں پیرحالی کی حدود میں نالہ سریں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے
جس پر انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس سارے حادثے کا زمہ دار حلقہ پٹواری ٹھہرایا گویا اس نے ان تینوں بچوں کو گہرے پانی میں دھکا دے کر مار ڈالا ہو بعد ازاں واقعہ کے روز مقامی کریش مشین کے مالکان کو اس ساری صورتحال کا زمہ دار ٹھہرایا گیا
جن کی برساتی نالے میں جابجا کئی فٹ تک کھدائی اموات کا موجب بنتی ہے پہلی شب کو ہی ذمہ داران کے خلاف حلقہ پٹواری احسان اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جس کا پٹواری نے اس قدر اثر لیا کہ اسے دل کا دورہِ پڑ گیا اسے راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں معالجین نے اسے اسٹنٹ ڈال دیا وہ مقررہ مدت آرام کرنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر آیا تو اسے انکشاف ہوا کہ وہ تو بچوں کے ڈوب جانے کی وجہ سے معطل ہو چکا ہے